السلام علیکم محترم مفتی صاحب!
میں بیٹری کے کاروبار سے منسلک ہوں، آپ میری رہنمائی فرمائیں اگر ایک بیٹری 10 ہزار روپے کی ہے تو اس پر کتنا منافع لینا چاہیئے؟ محترم مفتی صاحب معاونت فرمایں شکریہ!
واضح ہو کہ شریعت میں کسی چیز پر نفع کمانے کی کوئی خاص حد مقرّر نہیں، بلکہ شریعت نے اس کو عاقدَین ( بائع اور مشتری) کی رضا مندی پر چھوڑا ہے، لہذا سائل کے لئے دھوکہ دہی سے بچتے ہوئے مذکور کاروبار میں اپنا کوئی بھی مناسب منافع رکھنا جائز ہو گا، البتہ عام مارکیٹ ریٹ سے زیادہ صول کرنا ظلم ہونے کی وجہ سے درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما في فتاوى المعاملات الماليه: ان الربح لا يكون مشروعا وحلالا إلا إذا طابت به نفس العاقدين (إلی قوله) انه لم يرد نص شرعى يحدد القليل الربح أو كثيره فيرجع فيه عرف عملا بالقواعد العامة فى ذلك أن ما لم يرد فيه نص فالمرجع فيه العرف اھ (۶/20)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1