توحید

کیا حضورﷺ اور علی رضی للہ عنہ کو مولی کہنا شرک کے زمرے میں آتاہے؟

فتوی نمبر :
4583
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / توحید

کیا حضورﷺ اور علی رضی للہ عنہ کو مولی کہنا شرک کے زمرے میں آتاہے؟

السلام علیکم !میں نے کسی سے سنا ہے کہ سنن ابن ماجہ اور ترمذی شریف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک حدیث ہے کہ حضور نے فرمایا کہ جس کا میں مولیٰ ہوں علی اس کا مولی ہے، کیا یہ صحیح ہے۔ یہ بھی بتا دیں کہ حضرت علیؓ کو مولیٰ کہنایا خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مولیٰ کہنا شرک کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور حدیث اگرچہ کتب احادیث میں متعدد طرق و الفاظ سے منقول ہے۔ مگر اس کی صحت وضعف میں محدیثین نے نے کلام کیا ہے۔ زیادہ راجح قول عدم صحت کا ہے۔ اگر بالفرض صحیح مان بھی لیا جائے تو لفظ " مولی" اللہ تعالیٰ کے ننانوے مخصوص ناموں (اسماء حسنی) میں سے نہیں، بلکہ معنوی اعتبار سے بندہ اور خالق کے درمیان مشترک ناموں میں سے ہے، جس کے کئی معانی ہیں ۔ اگر اس نام کا غیر اللہ کے لئے استعمال کرنا کسی غلط عقیدہ کی بناء پر ہے کہ اس کو ہی رب (پالنے والا) سمجھ کر اس لفظ سے خطاب کر رہا ہے، تب تو ایسا کہنا کفر ہے اور اگر عقیدہ غلط نہیں تو اس سے کفر لازم نہیں آتا۔
حدیث کے اندر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لفظ " مولی " خود اپنے لئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے استعمال فرمانا غلط عقیدہ کی بناء پر رب (پالنے والا) کے معنی میں سمجھ کر نہیں تھا، بلکہ مولی سے متولی سرپرست اور محبوب مراد تھا، جس سے کسی قسم کا شبہ شرک تک بھی لازم نہیں آتا ۔ اس طرح کے شبہ و اعتراض سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى مشكاة المصابيح: وعن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من كنت مولاه فعلي مولاه» . رواه أحمد والترمذي (3/ 1720)
وفي جامع سنن الترمذي: عن أبي سريحة، أو زيد بن أرقم - شك شعبة - عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من كنت مولاه فعلي مولاه»: «هذا حديث حسن غريب» (5/ 633)
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: حديث غدير خم: وهو الذي أخرجه الطبراني والنسائي وأحمد والحاكم عن زيد بن أرقم في اليوم الثامن عشر من ذي الحجة، وفيه: «يا أيها الناس، إن الله مولاي، وأنا مولى المؤمنين، وأنا أولى بهم من أنفسهم، فمن كنت مولاه فعلي مولاه، ».(إلی قوله) والواقع أن هذا الحديث غير صحيح، قال الإيجي: لا صحة للحديث (إلی قوله) وقال الباقلاني: إن لكلمة (مولى) معاني كثيرة، فمنها المولى بمعنى الناصر، ومنها المولى بمعنى ابن العم، ومنها المولى بمعنى الموالي المحب (إلی قوله) والذي قصده النبي بهذه الكلمة ـ على فرض صحتها ـ يحتمل أمرين. أحدهما ـ من كنت ناصره على دينه وحامياً عنه بظاهري وباطني وسري وعلانيتي، فعلي ناصره على هذه السبيل. والثاني ـ من كنت محبوباً عنده، وولياً له على ظاهري وباطني، فعلي مولاه اھ (8/ 6160)
و في تكملة فتح الملهم وقد ورد في بعض الروايات أن النبي صلى الله عليه وسلم قال في خطبة الغدير «من كنت مولاه الخ، وإن هذه الرواية أخرجها غير واحد من المحدثين بألفاظ مختلفة، كالترمذي ... ،وقد صرح في رواية البيهقى (إلی قوله) لكن ضعف جماعة من المحدثين هذا الحديث ، حتى قال ابن تيمية رحمه الله في منهاج السنة ٨٤،٤ إنه كذب وقد حسنه بعضهم (۵/ ۱۱۳)
و في صحيح البخاري: عن همام بن منبه، أنه سمع أبا هريرة رضي الله عنه، يحدث عن النبي صلى الله عليه وسلم، أنه قال: " لا يقل أحدكم: أطعم ربك وضئ ربك، اسق ربك، وليقل: سيدي مولاي" (3/ 150)
و في صحيح مسلم: عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يقل أحدكم اسق ربك، أطعم ربك، وضئ ربك، ولا يقل أحدكم ربي، وليقل سيدي مولاي (4/ 1765)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المجید محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4583کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا حضورﷺ اور علی رضی للہ عنہ کو مولی کہنا شرک کے زمرے میں آتاہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات