وقف

موقوفہ مدرسہ کی ایک عمارت دیگر امور کیلئے استعمال کرنا

فتوی نمبر :
46181
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

موقوفہ مدرسہ کی ایک عمارت دیگر امور کیلئے استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
ایک مدرسہ جس کی زمین اور تعمیر بنات کے لئے مکمل طور پر وقف ہے اور اس کی زمین محدود ہے،کیا اس عمارت کو بنات کے مدرسے کے ساتھ ساتھ سیکنڈ ٹائم دیگر سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟مثلاً لڑکوں کا مدرسہ،خانقاہ،مسافر خانہ،غم وخوشی کے لئے ذاتی استعمال میں لانا وغیرہ؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مدرسہ جو بنات کی تعلیم کے لئے وقف کیا گیا ہے، اس میں اگر فارغ اوقات میں لڑکوں کو تعلیم دی جائے یا اس میں ذکر واذکار کا حلقہ لگایا جائے اور اس کی وجہ سے بنات کی تعلیم پر کوئی اثر واقع نہ ہو تو شرعاً اگرچہ اس کی اجازت ہے،تاہم مذکورمدرسہ کو مستقلاً لڑکوں کی تعلیم کے لئے مختص کرنا یا اس میں مستقل طور پر خانقاہ بنانا یا اسے مسافر خانے کے طور پر استعمال کرنا یا اسے ذاتی کاموں کے لئے استعمال میں لانا چونکہ واقف کی منشاء کے خلاف ہے،اس لئے شرعاً اس کی اجازت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة: ومدرسة السليمانية في دمشق مبنية في أرض المرجة التي وقفها السلطان نور الدين الشهيد على أبناء السبيل بشهادة عامة أهل دمشق والوقف يثبت بالشهرة، فتلك المدرسة خولف في بنائها شرط وقف الأرض الذي هو كنص الشارع، فالصلاة فيها مكروهة تحريما في قول، وغير صحيحة له في قول آخر كما نقله في جامع الفتاوى اھ(1/381)۔
وفی الدرالمختار: [مطلب استأجر دارا فيها أشجار] قولهم: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به فيجب عليه خدمة وظيفته أو تركها لمن يعمل، وإلا أثم لا سيما فيما يلزم بتركها تعطيل الكل من النهر اھ(4/433)۔
وفی الھندیة: البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعا لها، فإن وقفها على جهة أخرى اختلفوا في جوازه والأصح أنه لا يجوز كذا في الغياثية اھ(2/362)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46181کی تصدیق کریں
0     591
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات