اذان و اقامت

اقامت کہنے والے کا عین امام کے پیچھے جگہ کو اپنے لئے مختص کرنا

فتوی نمبر :
46184
| تاریخ :
2021-06-13
عبادات / نماز / اذان و اقامت

اقامت کہنے والے کا عین امام کے پیچھے جگہ کو اپنے لئے مختص کرنا

میں اپنے محلے میں فجر کی اذان دیتا ہوں، میں نے اپنے دونوں گھٹنوں کو آپریشن کرکے تبدیل کرایا ہے، جس کی وجہ سے میں مسلسل آدھے گھنٹے ایک جگہ نہیں بیٹھ سکتا، تاکہ اقامت بھی خودسنبھالوں، اس لیے میں نے اپنی طرف سے ایک شخص کا فجر کی اقامت کیلئے انتخاب کیا ہے، جو کہ دوسری نمازوں کا مؤذن بھی ہے، میں مستقل طور پر اس شخص کیلئے بالکل امام کے پیچھے جگہ خالی چھوڑتا ہوں، تا کہ وہ یہاں کھڑا ہوکر اقامت دے سکے، مگر وہ شخص بہت تاخیر سے صبح کو آتا ہے، (یعنی بالکل جماعت کھڑے ہونے کے وقت ) جسکی وجہ سے دیگر نمازی آگے بڑھ کر اس جگہ کو بسا اوقات گھیر لیتے ہیں، اور جب یہ مصلی آخری ٹائم میں آتا ہے، تو اپنی اس منتخب جگہ کو حاصل کرنے کیلئے مزاحمت بھی کرتا ہے، اور بسا اوقات ان سے جبراً وہ جگہ چھین بھی لیتا ہے، جو اسلامی قوانین کے خلاف بھی ہے، تو اس معاملے میں ان دوسرے لوگوں کو اور اس مکبر کو کیا کرنا چاہئیے ؟ وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شخص کا مسجد میں اپنے لئے کوئی جگہ اس طور پر مختص کرنا کہ وہاں کسی اور کو نماز پڑھنے نہ دیا جائے، شرعاً درست نہیں، بلکہ مسجد میں جو شخص پہلے آکر کسی جگہ بیٹھ جائے، تو وہی اس مقام کا حقدار ہوگا، لہذا سائل نے جس شخص کو فجر کی نماز کے وقت میں اقامت کیلئے مختص کیا ہے، اگر وہ مسجد میں موجود نہ ہو، اور کوئی نمازی آکر امام کے عین پیچھے نماز کے انتظار میں بیٹھ جائے، تو اسکے بعد مذکورشخص کا اس نمازی کو وہاں سے ہٹانا، اور اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا قطعاً درست نہیں، بلکہ اسے چاہئیے کہ یا تو بروقت مسجدمیں آنے کی کوشش کرے، یا بعد میں آنے کی صورت میں اسے جہاں جگہ ملے، وہی کھڑا ہو کر اقامت و نماز ادا کرے، البتہ اگر دیگر نمازی اس کا لحاظ رکھتے ہوئے وہ جگہ اس کیلئے خالی رکھیں، تو یہ ان کی طرف سے اسکی تعظیم و تکریم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: وخير صفوف الرجال أولها وفي حاشية الأشباه للحموي عن المضمرات عن النصاب: وإن سبق أحد إلى الصف الأول فدخل رجل أكبر منه سنا أو أهل علم ينبغي أن يتأخر ويقدمه تعظيما له اهـ فهذا يفيد جواز الإيثار بالقرب بلا كراهة خلافا للشافعية (1/ 569)۔
وفیہ ایضاً: وتخصيص مكان لنفسه، وليس له إزعاج غيره منه ولو مدرسا، قال الأوزاعي: له أن يزعجه، وليس له ذلك عندنا اهـ أي لأن المسجد ليس ملكا لأحد بحر عن النهاية
قلت: وينبغي تقييده بما إذا لم يقم عنه على نية العود بلا مهلة،(الی قولہ)قال الخير الرملي: ومثل المسجد مقاعد الأسواق التي يتخذها المحترفون من سبق لها فهو الأحق بها، وليس لمتخذها أن يزعجه إذ لا حق له فيها ما دام فيها، فإذا قام عنها استوى هو وغيره فيها.(662/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46184کی تصدیق کریں
0     632
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات