خرید و فروخت

قدیم فن پاروں, کانسی اور سونے کے مجسموں کو فروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
46430
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قدیم فن پاروں, کانسی اور سونے کے مجسموں کو فروخت کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا نام فاروق ہے میں ضلع سوات سے تعلق رکھتا ہوں، میرا سوال درجِ ذیل ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں کئی مقامات ایسے ہیں جو قدیم معاشروں کا آبائی گھر رہے ہیں ، ضلع سوات بھی ایک ایسی جگہ ہے جو قدیم بھوڈ سٹ (ہندو) کا گھر رہا ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل لوگ زمین کھود تے ہیں قدیم اشیاء برآمد کرنے کے لئے ، جس میں سکے، سونے کے برتن، اور مجسموں کے فن پارے شامل ہوتے ہیں، یہ چیزیں مختلف مواد میں پائے جاتے ہیں، جیسے کانسی سونا وغیرہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قدیم چیزوں کی مارکیٹ بہت مشہور ہے، اور یہ چیزیں زیادہ قیمتوں میں فروخت ہوتی ہیں، کیا اسلام میں ان قدیم فن پاروں خاص طور پر کانسی اور سونے کے مجسموں کو فروخت کرنا جائز ہے، براہِ مہربانی ہماری رہنمائی فرمائیں، تاکہ ہم اس موضوع کے متعلق اسلامی قانون کا حکم جان سکیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زمین سے برآمد شدہ اشیاء چاہے وہ کانسی کے ہوں یا سونے کے ان کو فروخت کرنا جائز ہے، البتہ اس میں قدرے تفصیل ہے کہ اگر کسی غیر مملوکہ زمین سے کوئی دفینہ ( سونا، چاندنی، جواہرات) برآمد ہوں اور اس پر کفر کی علامات ہوں یا کوئی مشتبہ دفینہ ہو یعنی اس پر کوئی علامت نہ ہو، تو اسکا حکم مالِ غنیمت والا ہے، اس میں سے پانچواں حصہ بیت المال میں دیا جائے گا، اور باقی چار حصے واجد یعنی دفینہ برآمد کرنے والے کو ملیں گے، اور اگر غیرمملوکہ زمین سے دفینہ برآمد ہو مگر اس پر اسلامی علامات ہوں مثلاً کلمہ وغیرہ تو وہ دفینہ لقطہ کے حکم میں ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ جس شخص کو یہ ملے حتی الامکان وہ اس کی تشہیر کرے، اگر تشہیر کے باوجود اس کا مالک نہ ملے تو اس کو اپنے پاس محفوظ رکھے، اگر حتی الامکان تشہیر کے باوجود اس کا مالک نہ مل سکے تو مالک کی طرف سے وہ دفینہ کسی فقیر مستحق کو دیدیا جائے، اور برآمد کرنے والا خود فقیر ہو تو خود بھی استعمال کرسکتاہے، اور اگر دفینہ کسی کی مملوکہ زمین میں برآمد ہو اور اس پر علامات کفر ہوں توزمین کا مالک ہی خمس کےبعد مابقیہ کا مالک ہوگا، اور اگر اس پر اسلامی علامات ہوں تو اس کا حکم لقطہ والا ہوگا، زمین کا مالک اس کی تشہیر کرے گا، اگر دفینے کا مالک نہ مل سکے تو کسی فقیر کو دیا جائے گا، البتہ اگر کسی بھی وقت دفینہ کا مالک آجائے تو اس کو اس کا دفینہ حوالہ کیا جائے گا، اگر دفینہ موجود نہ ہو تو اس کی قیمت اسے دی جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمختار: تحت (قوله: سمة الإسلام) بالكسر وهي في الأصل أثر الكي والمراد بها العلامة وذلك ككتابة كلمة الشهادة أو نقش آخر معروف للمسلمين (قوله: نقدا أو غيره) أي من السلاح والآلات وأثاث المنازل والفصوص والقماش بحر.
(قوله: فلقطة) ؛ لأن مال المسلمين لا يغنم بدائع (قوله: سيجيء حكمها) وهو أنه ينادي عليها في أبواب المساجد والأسواق إلى أن يظن عدم الطلب ثم يصرفها إلى نفسه إن فقيرا وإلا فإلى فقير آخر بشرط الضمان ح. (قوله: سمة الكفر) كنقش صنم أو اسم ملك من ملوكهم المعروفين بحر (قوله: خمس) أي سواء كان في أرضه أو أرض غيره أو أرض مباحة كفاية قال قاضي خان وهذا بلا خلاف؛ لأن الكنز ليس من أجزاء الدار فأمكن إيجاب الخمس فيه بخلاف المعدن الخ (2/322)۔
و فی الدرالمختار: (وما عليه سمة الإسلام من الكنوز) نقدا أو غيره (فلقطة) سيجيء حكمها (وما عليه سمة الكفر خمس وباقيه للمالك أول الفتح) الخ (2/322)۔
و فی البدائع: أما الكنز فلا يخلو إما أن وجد في دار الإسلام، أو دار الحرب، وكل ذلك لا يخلو إما أن يكون في أرض مملوكة، أو في أرض غير مملوكة، ولا يخلو إما أن يكون به علامة الإسلام كالمصحف والدراهم المكتوب عليها لا إله إلا الله محمد رسول الله، أو غير ذلك من علامات الإسلام، أو علامات الجاهلية من الدراهم المنقوش عليها الصنم، أو الصليب ونحو ذلك،الخ (2/65)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46430کی تصدیق کریں
0     363
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات