خرید و فروخت

گاڑی خرید کر اس کو آگے قسطوں پر فروخت کر نے کا حکم

فتوی نمبر :
46903
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

گاڑی خرید کر اس کو آگے قسطوں پر فروخت کر نے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب درکار ہے۔
(1) ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
(2) اگر کوئی ایسا بزنس کرتا ہے جس میں وہ کوئی نئی گاڑی یا موٹر سائیکل یا موبائل خرید کر کسی کو ماہانہ قسطوں پہ دیتا ہے، جس میں اصل قیمت سے زیادہ وصول کرتا ہے، تو کیا یہ سود میں آتا ہے ؟
(3) کرپٹو کرنسی اور اسٹاک اکسچینج میں خرید و فروخت کرنا جائز ہے کہ نہیں؟
(4) اگر کوئی شخص دوسرے ملک( افغانستان، ایران ، انڈیا ،جس کا بارڈر پاکستان کے ساتھ ہے) سے سستی چیز خرید کر پاکستان لاتا ہے ، اور بارڈر پر کمیشن دیتا ہے، چیز کو کلیئر کرنے کیلئے، امپورٹ کیلئے ، اور یہاں آکر ٹیکس نہیں دیتا اور چیز بیچ دیتا ہے، کیا یہ حلال ہے یا نہیں؟
(5) اگر کوئی شخص شراب پیتا ہے کم مقدار میں اور کہتا ہے کہ مجھے نشہ نہیں چڑ ھتاتو یہ مجھ پر حرام نہیں ہے، اس بات کی کیا حقیقت ہے رہنمائی کیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گورنمنٹ کی ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے ذریعے بھی سودی معاملات ہی انجام دیے جاتے ہیں، اس میں جائز و ناجائز معاملات کے درمیان تفریق نہیں کیا جاتا، اس لئے اس سے حاصل ہونے والے منافع کو بھی اپنے استعمال میں لانے سے احتراز کرنا چاہیئے ۔
جوب 2: گاڑی خرید کر اس کو آگے قسطوں پر فروخت کر نا درجِ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔
(1) پہلی شرط یہ ہے کہ عقدہی میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پہ ہو گا۔
(2) ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے۔
(3) یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل اقساط کتنی ہوں گی۔
(4) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ بھی مشروط نہ ہو۔
جواب 3: واضح ہو کہ کرپٹو کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ محض ڈیوائس میں موجود گی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے ، جب کہ ملکی قانون میں اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے ، اس لیے شرعا یہ کرنسی کے حکم میں نہیں ہے، جس سے احتراز لازم۔
جواب 3: اسٹاک ایکسچینج میں شیئر کی خرید و فروخت درجِ ذیل شرطوں کے ساتھ جائز ہے :
(1) جس کمپنی کے شیئر خریدے جا رہے ہیں وہ کمپنی کسی حرام کا روبار میں ملوث نہ ہو۔
(2) اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں (liquid assets) یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے کچھ فکسڈ اثاثے ( fixed assets ) حاصل کر لیے ہوں مثلا بلڈ نگ بنائی ہو یا زمین خرید لی ہو۔
(3) اگر کمپنی کا بنیادی کا روبار تو حلال ہو لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا ایک حصہ ہے، وہ یہ ہے کہ جب منافع تقسیم ہوں تو وہ شخص انکم اسٹیٹمنٹ (income statement) کے ذریعے معلوم کرے کہ آمدنی کا کتنا فیصد سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہوا ہے ، پھر جتنا حصہ سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہوا ہو اس کو صدقہ کر دے ، لہذا مذکور ہ بالا شرائط کی مکمل پابندی کے ساتھ اگر شیئر کی خرید و فروخت کی جائے تو اس سے حاصل شدہ نفع بھی حلال ہوگا۔
جواب 4: اگر حکومتِ وقت نے مفاد عامہ کے پیش نظر " اسمگلنگ " پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، تو اس پابندی کا احترام کرنا اور اس کی خلاف ورزی سے بچنا ہر شہری پر لازم ہے، اس کے علاوہ اس قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں انسان کو اپنی عزت اور مال کے تلف ہونے کا اندیشہ رہتا ہے، اس لئے اس سے گریز کرنا چاہئیے۔
تاہم اگر اسمگل شدہ مال فی نفسہ جائز اور حلال ہو ، تو اس کی خرید و فروخت جائز اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال ہے۔
جواب 5: شراب پینا چاہے کم مقدار میں ہو یا زیادہ کسی کو نشہ چڑھے یا نہ، از روئے قرآن و حدیث ناجائز و حرام ہے، اس سے احتراز کرنالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (ولا يجوز بيعها) لحديث مسلم «إن الذي حرم شربها حرم بيعها الخ (6/449)۔
و فی البحر الرائق: (قوله: فلو تجانسا شرط التماثل والتقابض) أي النقدان بأن بيع أحدهما بجنس الآخر فلا بد لصحته من التساوي وزنا ومن قبض البدلين قبل الافتراق، الخ (6/209)۔
کما فی التنزیل: یا ایھا الذین آمنوا انما الخمر والمیسر والانصاب ولازلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبولعلکم تفلحون (سورۃ المائدۃ90)۔
و فی البدائع: (منها) أنه يحرم شرب قليلها وكثيرها إلا عند الضرورة لأنها محرمة العين فيستوي في الحرمة قليلها وكثيرها (والدليل) على أنها محرمة العين قوله سبحانه وتعالى {رجس من عمل الشيطان} [المائدة: 90] الخ (5/113)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46903کی تصدیق کریں
0     438
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات