کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میزان اسلامک بینک کے بارے میں کیا رائے ہیں؟ کیا میں اس میں اکاؤنٹ کھول کر سرمایہ کاری کر سکتا ہوں؟
ہماری معلومات کے مطابق ’’ میزان بینک‘‘ کے اکثر وبیشتر معاملات مستند علماءِکرام کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں، اس لئےمذکور بینک میں اکاؤنٹ کھول کر سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش ہے۔