ایک شخص نے اذان دی اس نے اللہ کی’’ ہا‘‘ کو چھوڑ دیا صرف ’’الل‘‘ کہا کیا اذان درست ہے؟
اگر شخص مذکور نے صحیح تلفظ پر قدرت کے باوجود لفظ اللہ میں بغیر ’’ہ‘‘ کے اذان دی تو اس کا یہ عمل شرعاًدرست نہیں، اُسے چاہیے کہ آئندہ کے لیے اس طرح غلط تلفظ کے ساتھ اذان دینے سے احتراز کرے۔
وفي حاشية ابن عابدين: فلو كان بعض كلماته غير عربي أو ملحونا لا تجب عليه الإجابة في الباقي؛ لأنه حينئذ ليس أذانا مسنونا اھ (1/ 397)