طلاق معلقہ

"اگر تم نے جلدی کال ریسیو نہیں کی تو تمہیں طلاق " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
48534
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر تم نے جلدی کال ریسیو نہیں کی تو تمہیں طلاق " کہنے کا حکم

مفتی صاحب میرا ایک دوست ہے اس نے اپنے بیوی کو مندرجہ ذیل الفاظ بولے ہیں " کہ میں آپ کو طلاق کرتا ہوں اگر آپ نے آئندہ موبائل کو جلدی اٹنڈ نہ کیا " ابھی اس کے بعد اس نے کال نہیں کیا ہے، لیکن وہ پشیمان ہے، کہ میں اپنے الفاظ واپس لے لوں، کیونکہ اس نے تو گھر کو کال کرنا ہے لیکن ڈرتا ہے، کہ اگر اس نے جلدی اٹنڈ نہیں کیا، تو اسے طلاق نہ ہو جائے ؟ مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دوست کے مذکور جملہ "میں آپ کو طلاق کرتا ہوں اگر آپ نے آئندہ موبائل کو جلدی اٹینڈ نہ کیا " کہنے سے سائل کے دوست کی بیوی پر ایک طلاق معلق ہو گئی ہے ، اب اگر سائل کے دوست کی بیوی نے اپنے شوہر کی کال جلدی اٹینڈ نہ کی تو اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی، جس کا حکم یہ کہ اس کے بعد سائل کا دوست اگر چاہے تو عدت کے اندر اپنی بیوی سےرجوع کر سکتا ہے ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ یا تو زبان سے کہہ دے کہ مثلاً میں نے رجوع کر لیا وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کرے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے تو اس سے بھی رجوع ہو جائے گا، اگر عدت کے دوران رجوع نہیں کیا تو عدت گزرنے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کیلئے تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، جبکہ عورت کو دوسری جگہ شادی کرنے کا اختیار ہو گا ، تاہم رجوع یا دوبارہ نکاح کی صورت میں مذکور شخص کو آئندہ فقط دو طلاقوں کا اختیار رہے گا، جب کبھی وہ دو طلاقیں بھی دیدے گا تو سائل کی بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تنویرالأبصار: (شرطه الملك) (كقوله لمنكوحته) (إن ذهبت فأنت طالق) ( أو الإضافة إليه) الخ3/344)
وفی الدرالمختار: (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا الخ(3/355)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48534کی تصدیق کریں
0     803
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات