اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

حضور ﷺ کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی؟

فتوی نمبر :
4875
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

حضور ﷺ کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی؟

السلام علیکم! حضور ﷺ کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی؟ اس بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآن مجید کے ارشادات اور احادیث متواترہ سے ثابت ہے کہ اسراء و معراج کا تمام سفر صرف روحانی نہیں تھا،بلکہ جسمانی تھا جیسے عام انسان سفر کرتے ہیں ،قرآن کریم کے پہلے ہی لفظ سبحان میں اس طرف اشارہ موجود ہے، کیونکہ یہ لفظ تعجب اور کسی عظیم الشان امر کے لیے استعمال ہوتا ہے، اگر معراج صرف روحانی بطور خواب کے ہوتی ،تو اس میں کو نسی عجیب بات ہے خواب تو ہر مسلمان بلکہ ہر انسان دیکھ سکتا ہے کہ میں آسمان پر گیا فلاں فلاں کام کیے۔
دوسرا اشارہ لفظ عبد سے بھی اسی طرف ہے ،کیونکہ عبد صرف روح نہیں، بلکہ جسم و روح کے مجموعہ کا نام ہے اس کے علاوہ واقعہ معراج آنحضرت ﷺ نے حضرت ام ہانی کو بتلایا تو انہوں نے حضور کو یہ مشورہ دیا کہ آپ اس کا کسی سے ذکر نہ کریں ،ورنہ لوگ اور زیادہ تکذیب کریں گے اگر معاملہ خواب کا ہوتا تو اس میں تکذیب کی کیا بات تھی۔
پھر جب آنحضرت ﷺ نے لوگوں پر اس کا اظہار کیا، تو کفار مکہ نے تکذیب کی اور مذاق اڑایا ،یہاں تک کہ بعض نو مسلم اس خبر کو سن کر مرتد ہو گئے، اگر معاملہ خواب کا ہوتا تو ان معاملات کا کیا امکان تھا۔ پس ان امور سے بخوبی واضح ہو گیا کہ واقعہ معراج محض روحانی نہیں، بلکہ روح و جسم دونوں کے ساتھ ہوا تھا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 4875کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ رب العزت اورنبی کریم ﷺ کے لئے عشق کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • ٹی وی پر براہِ راست روضہ مبارک دیکھتے ہوئے سلام پیش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • انبیاءِ کرام کے بنائے جانے والے گستاخانہ خاکوں سے متعلق احکامات

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • تبرکاتِ نبویؐ کی تصاویر کے احترام کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کی حیات ، دنیوی حیات کی طرح بلکہ اس سے بھی ارفع و اقوی ہے

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • عصمتِ انبیاء کا مطلب و مفہوم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • فلموں میں حضرات انبیاءکرام وصحابہ کرام کا کردار ادا کرنا، اور اُن کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • مخصوص درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی ﷺ کو کالی کملی والا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • حضور ﷺ کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود وسلام پڑھتے وقت حضورﷺ کے نام مبارک کے ساتھ لفظ ’’سیدنا‘‘ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کے نام مبارک کی انگلش صحیح اسپیلنگ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی کریم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ نظریات رکھنا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود شریف پر نعلین مبارک کا خاکہ لگانا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • کسی مسجد میں آنحضرتﷺ کے موئے مبارک موجود ہونے کی تحقیق

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آنحضرتﷺ کے لیے (servant)کا لفظ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • کس صحابی کا چہرہ نبی ﷺ سے مشابہ تھا؟

    یونیکوڈ   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
Related Topics متعلقه موضوعات