اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

فلموں میں حضرات انبیاءکرام وصحابہ کرام کا کردار ادا کرنا، اور اُن کی خرید وفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
60037
| تاریخ :
2014-11-11
آداب / شعائر اسلام / اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ

فلموں میں حضرات انبیاءکرام وصحابہ کرام کا کردار ادا کرنا، اور اُن کی خرید وفروخت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں :
آج کل مختلف قسم کی ویڈیو فلمیں آئی ہوئی ہیں جن میں حضرات انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تاریخ ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تاریخ اور مختلف غزوات بیان کیے جاتے ہیں اور حضرات انبیاء علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کردار ادا کرنے کیلۓ فرضی لو گ ہوتے ہیں ، جیسا کہ "دی میسج"(The Massege) فلم ہے ۔
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ اگر ان فلموں میں اسلامی تاریخ درست بھی بیان کی جائے تو مختلف قسم کے عام لوگوں کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور انبیاء علیہم السلام کا کردار ادا کرنا کیسا ہے؟اور ان فلموں کو دیکھنا جائز ہے؟ مزید یہ کہ اس طرح کی فلموں کی خرید و فروخت کی شرعی حیثیت سے بھی مطلع فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضرات انبیاءِ کرام علیہم السلام، اولیاءِ عظام ،و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے واقعات کی مصور فلم بنانا ،دیکھنا ،دکھانا ہر گز جائز نہیں ، بلکہ ان بزرگ و مقدس شخصیات کی توہین و بے حرمتی کی بناء پر اس عمل میں شدید و بال کا اندیشہ ہے ، اس کی بہت سی وجوہات ہیں ،جن میں سے چند یہ ہیں:
(۱) قرآن کریم کے مضامین اور ان بزرگ شخصیات کے واقعات جس عظمت و جلال کے حامل ہیں، اس کا تقاضا یہ ہے کہ انکو اصل الفاظ میں پورے ادب و احترام کے ساتھ پڑھا اور سنا جائے ، اس کے برعکس پیشہ ور اداکاروں ، بہروپیوں کو مقدس و مسلمہ شخصیات کی مصنوعی شکل میں پیش کرکے ان سے عظیم واقعات کی نقالی کرانا ،آیات قرآنی کو کھیل تماشا بنانے کے مترادف ہے ، جو بہ نصِ قرآنی حرام ہے ، آیت یہ ہے۔
قال اللہ تعالی: ﴿وَ ذَرِ الَّذِینَ اتَّخَذُوا دِینہمْ لعبا وَلہوًا وَغَرَّتہمُ الحیاۃ الدُّنیا وَ ذَکرْ بہ أنْ تبسلَ نفسٌ بِما کسبتْ لیسَ لہا منْ دُونِ اللَّہ وَلی وَلَا شفِیعٌ وَ انْ تعْدِلْ کلَّ عدْلٍ لَا یؤْخذْ منہا أولئک الَّذینَ ابسلوا بما کسبوا لہمْ شرَابٌ منْ حمِیمٍ وَعذَابٌ ألِیمٌ بما کانوا یکفُرُونَ﴾ (الأنعام:آیت 70)۔
2۔ کوئی فلم جانداروں کی تصویر وں سے خالی نہیں ہوتی ، اور جانداروں کی تصاویر بنانا ، دیکھنا اور دکھلانا شرعاً جائز نہیں ، لہذا مذکور قرآنی مضامین اور صحابہ و اولیاء اللہ کے واقعات کو ایسے ذرائع سے پیش کرنا جو درجنوں احادیث کی رو سے ناجائز ہے ، نہ صرف حرام ،بلکہ قرآن کریم اور ان پاکیزہ شخصیات کی توہین کے مترادف ہے ۔
3۔ واقعات کی فلم اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں عورتوں کے کردار نہ ہوں ، چنانچہ مذکور فلموں میں بھی یقینی طور پر ان کے کردار موجود ہیں ، اور خواتین کیلۓ بے حجاب مردوں کے سامنے آنا یا اُ ن کی تصاویر کا بلاضروت نامحرموں کو دکھلانا قرآن و حدیث کی رو سے بالکل ناجائز ہے ، اور ناجائز کام کو مضامینِ قرآنی بیان کرنے کیلۓ ذریعہ بنانا بھی نہ صرف حرام، بلکہ معاذ اللہ آیاتِ قرآنی اور ان بزرگ شخصیات کی توہین کے مترادف ہے۔
4۔ فلم کا اصل منشاء تعلیم و تبلیغ نہیں، بلکہ تفریحِ طبع اور کھیل تماشوں سے لذت حاصل کرنا ہوتا ہے ، لہٰذا مذکور فلموں کو دیکھنے والے تفریحِ طبع کی غرض سے فلم دیکھیں گے، نہ کہ علم، عبرت یا نصیحت حاصل کرنے کیلۓ ، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اگر یہی مضامین اپنی اصلی صورت میں وعظ و تذکیر کیلۓ بیان کیے جاتے ، تو یہ لوگ اس میں شریک ہونے کیلۓ تیار نہ ہوتے، اس لۓ مذکور قرآنی مضامین او ربزرگوں کے واقعات کے دیکھنے ، دکھانے کا مقصدِاصلی کھیل تماشہ سے لذت حاصل کرنا اور تفریحِ طبع کو بنا لینا کسی طرح بھی جائز نہیں۔
مذکورہ بالا وجوہ کی بناہ پر ،نیز دوسرے مفاسد کے پیشِ نظر ایسی فلموں کا بنانا ، دیکھنا ، دکھانا سب ناجائز ہیں، مسلمانوں کو اس سے سختی کیساتھ پرہیز کرنا چاہیے، اور حکومت کا بھی فرض ہے کہ نہ صرف یہ کہ ایسی فلمیں دکھانے سے باز رہے، بلکہ آئندہ اس قسم کی فلموں کی نمائش کا مکمل طور پر سدِباب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

في السنن الكبرى للبيهقي و في ذيله الجوهر النقي : قال سمعت عبد الرحمن بن القاسم يقول سمعت أبى يقول سمعت عائشة رضى الله عنها تقول : قدم رسول الله -صلى الله عليه وسلم- من سفر و قد سترت بقرام على سهوة لى فيه تماثيل فلما رآه هتكه و قال : « إن أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله ». قالت : فقطعناه فجعلنا منه وسادة أو وسادتين. رواه البخارى فى الصحيح عن على بن المدينى و رواه مسلم عن أبى بكر بن أبى شيبة و غيره عن سفيان اھ(7/ 269)۔
و فی الدر المختار : (و تمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه و إن أمن الشهوة لأنه أغلظ، و لذا ثبت به حرمة المصاهرة كما يأتي اھ
و فی رد المحتار تحت (قوله على الراجح) عبارة البحر عن الحلية أنه الأشبه. و في النهر و هو الذي ينبغي اعتماده. و مقابله ما في النوازل : نغمة المرأة عورة ، و تعلمها القرآن من المرأة أحب. قال - عليه الصلاة والسلام - «التسبيح للرجال و التصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل. اهـ. و في الكافي : و لا تلبي جهرا لأن صوتها عورة (الی قوله) (قوله و تمنع المرأة إلخ) أي تنهى عنه و إن لم يكن عورة (قوله بل لخوف الفتنة) أي الفجور بها قاموس أو الشهوة. و المعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة اھ(1/406)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60037کی تصدیق کریں
0     1787
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اللہ رب العزت اورنبی کریم ﷺ کے لئے عشق کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • ٹی وی پر براہِ راست روضہ مبارک دیکھتے ہوئے سلام پیش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • انبیاءِ کرام کے بنائے جانے والے گستاخانہ خاکوں سے متعلق احکامات

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • تبرکاتِ نبویؐ کی تصاویر کے احترام کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کی حیات ، دنیوی حیات کی طرح بلکہ اس سے بھی ارفع و اقوی ہے

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • عصمتِ انبیاء کا مطلب و مفہوم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • فلموں میں حضرات انبیاءکرام وصحابہ کرام کا کردار ادا کرنا، اور اُن کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • مخصوص درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی ﷺ کو کالی کملی والا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود وسلام پڑھتے وقت حضورﷺ کے نام مبارک کے ساتھ لفظ ’’سیدنا‘‘ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • آپ ﷺ کے نام مبارک کی انگلش صحیح اسپیلنگ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • نبی کریم ﷺ کے بارے میں گستاخانہ نظریات رکھنا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • درود شریف پر نعلین مبارک کا خاکہ لگانا

    یونیکوڈ   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
  • کس صحابی کا چہرہ نبی ﷺ سے مشابہ تھا؟

    یونیکوڈ   انگلش   اَدب و تعظیمِ نبی ﷺ 0
Related Topics متعلقه موضوعات