طلاق معلقہ

طلاق معلق کا حکم

فتوی نمبر :
49266
| تاریخ :
2022-02-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

طلاق معلق کا حکم

السلام علیکم !
ہم بہن بھائی ہیں، میرے پاپانے امی کو دو طلاق دی ہوئی ہے، اور پاپانے امی کو یہ کہا "کہ تیسری طلاق ہو جائیگی اگر تواپنے بیٹوں کیسا تھ ملے گی " ان سے پاپا کی لڑائی ہے , نہیں ملتےان کو ،توامی کو کہا اگر توملے گی تو طلاق ہے ، اس کے کچھ عرصے بعد امی نے مل لیا، اور بعد میں بتایا کہ میں نے مل لیا ہے اپنے بیٹوں کو , تو طلاق ہو گئی ہے, لیکن پاپا نے کہا کہ میں نے صرف ڈرانے کیلئے کہا تھا کہ تونہ ملے، نیت میری یہ تھی کہ تو ان سے ملے یانہ ملے طلاق نہیں ہو گی، اس بات پہ وہ کہتے ہیں قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلے تیار ہوں، تو برائے مہربانی بتائیے گا کہ طلاق ہو گئی یا نہیں ہوئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد نے اس سے قبل دو طلاقیں دیدی تھیں تو وہ دو طلاقیں واقع ہو چکی تھیں ، جس کے بعد ساتھ رہنے سے رجوع بھی ہو چکا تھا اور سائل کے والد کو مزید ایک طلاق کا اختیار تھا، چنانچہ اس کے بعد جب مذ کور جملہ " تیسری طلاق ہو جائیگی اگر تو اپنے بیٹوں کیساتھ ملے گی " کہا تو اس سے تعلیق طلاق منعقد ہو چکی تھی، لہذا جب سائل کی والدہ اس کے بعد اپنے بیٹوں کیساتھ ملی ہے تو اس سے شرط پائی جانے کی وجہ سے سائل کی والدہ پر تیسری طلاق بھی واقع ہو کر مجموعی اعتبار سے تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد ِنکاح بھی نہیں ہو سکتا، اور ایام عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوى الهندية: إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة إن تزوجتك فأنت طالق اھ (420/1)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49266کی تصدیق کریں
0     594
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات