طلاق

یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
51352
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!
بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا سامنے بیٹھ کر،ا س کو ایک طلاق لکھ کر دے دی گئی، عدت پوری ہونے سے پہلے وہ واپس آ گئی، پھر اس نے دوبارہ طلاق مانگی اور زبانی طلاق دے دی گئ , پھر رجوع ہوگیا، اب بیوی حاملہ ہونے کے بعد اپنے گھر چلی گئی ہے اور اس کا کچھ پتہ نہیں ہے نہ کوئی رابطہ کرتی ہے نہ رابطے میں آتی ہے ۔سوال یہ ہے کہ اگر یونین کونسل میں پہلی طلاق جو ہو چکی تھی اس کا بتایا جائے اور وہ نوٹس بیوی کے گھر ارسال کریں گے تو کیا اس پہلی طلاق کے نوٹس سے تیسری طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زبانی یا پھر لکھ کر دونوں طریقوں سے طلاق دینےسے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا سائل نے اپنی پر بیوی کو یکے بعد دیگرے دو طلاقیں دیدی ہوں اور ہرطلاق کے بعد عدت ختم ہونے سے پہلے ہی رجوع کر لیا ہو تو سائل کا نکاح بدستوربر قرار ہے , لہذا سائل حسبِ سابق اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکتا ہے ، البتہ آئندہ کیلئے سائل کو صرف ایک طلاق کا اختیار حاصل ہوگا , اس لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے، جبکہ سائل کا تیسری طلاق دیے بغیر یونین کو نسل کا دی گئی پہلی طلاق کا نوٹس جاری کرنے سے تیسری طلاق واقع نہیں ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الهداية : فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي اھ (1/225)۔
وفي الھندیہ: ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة.(1/378)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51352کی تصدیق کریں
0     1534
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات