وقف

مسجدِ کمیٹی کا مسجد کی وقف زمین کو فروخت کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
5602
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مسجدِ کمیٹی کا مسجد کی وقف زمین کو فروخت کرنا کیسا ہے؟

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
پوچھنا یہ ہے کہ ایک مسجد کی کمیٹی نے مسجد کی وقف زمین کو ایک غیر مسلم کمپنی کے ہاتھ فروخت کردیا،ابھی کمپنی کے مالک نے اس زمین کو اپنے نام سرکاری کاغذات میں درج نہیں کرایا تھا ک(داخل خارج نہیں کرایا تھا) کہ دوسرے کچھ مسلمانوں نے اس زمین کو کمپنی سے خرید لیا،اب سرکاری کاغذات میں نام درج ہونے کے لئے مسجد کی کمیٹی کے لوگ مزید رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں،دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ خرید وفروخت شرعاً درست ہوئی یا نہیں؟ اگر قانوناً اس زمین کو اپنے قبضے میں واپس لینا مسجد کی کمیٹی کی قدرت میں نہ ہو تو ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟ نیز مسجد کی کمیٹی کا دستخط کرنے کے لئے مزید رقم کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟ دلائلِ فقہیہ کی روشنی میں سوالات کا جواب عنایت فرمائیں،بندہ آپ کا مشکور ہوگا،فقط۔والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مسجدِ کمیٹی کا مسجد کی وقف زمین کو فروخت کرنا اگر بلاضرورتِ شرعیہ اور ذاتی اغراض کے لئے ہو تو یہ انتہائی نامناسب اور غلط عمل ہے، ایسے لوگ مسجدِ کمیٹی کے ممبر بننے کے اہل نہیں، ان کو مسجدِکمیٹی سے علیحدہ کرنا دیگر اہلِ محلہ پر واجب ہے، جبکہ وقف شدہ زمین کو فروخت کرنے سے وہ کمپنی اس زمین کی مالک بھی نہیں بنی ہے، اس لئے جن لوگوں نے موقوفہ زمین کو فروخت کیا ہے ان پر لازم ہے کہ اس زمین کو دوبارہ اس کمپنی سے لے لیں اور مسجد کی زمین میں شامل کریں اور اگر کچھ اضافی رقم دینی بھی پڑے تو وہ بھی انہی کمیٹی والوں پر لازم ہوگی کہ وہ ادا کریں،جبکہ دوسرے کسی کا اس زمین کو خریدنا شرعاً ناجائز ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما الشامیة: وفی الجواھر : القیم اذا لم یراع الوقف یعزله القاضی اھ(4/380)۔
وفی البحر الرائق: ولایملك الوقف باجماع الفقھاء کما نقله فی فتح القدیر ولقوله علیه السلام لعمر رضی اللہ عنه: تصدق باصلھا لاتباع ولاتورث ولانه بااللزوم خرج عن ملك الواقف وبلاملك لایتمکن من البیع افاد منع تملیکه اھ(5/205)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5602کی تصدیق کریں
0     612
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات