خرید و فروخت

قسطوں میں اضافی رقم کے ساتھ گاڑی خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
5637
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں میں اضافی رقم کے ساتھ گاڑی خریدنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر میں کسی بینک یا شخص سے قرض لے لوں اور اصل رقم سے زائد واپس کروں تو میں سود میں مبتلا ہوجاؤنگا جو کہ در حقیقت حرام ہے، یہاں سعودی عرب میں قسطوں پر کار خریدنے کا ایک پروگرام ہے، جس میں وہ زائد رقم وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں، میں اس کا نقطہ نظر جاننا چاہتا ہوں کہ اگر میں کمپنی کے ڈیلر سے ڈائریکٹ کار خریدں اور رقم قسطوں میں زائد رقم کے ساتھ ادا کروں تو کیا یہ قسطیں سود کی بنیاد پر ہونگی؟ یا یہ قرضے پر تجارت کا ذریعہ ہے براہِ کرم یہ جواب ہماری اصلاح کے لئے عنایت فرمائیں پھر میں (www.aislamqa.Com) کے ایک اسکالر کو اس کا جواب دونگا، جو کہ اس کو جائز قرار دیتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قسطوں پر کاروبار کے جائز ہونے کے لئے درجِ ذئل چار شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
اول یہ کہ پہلی مجلس میں ہی یعنی خریدار اور شئ کا مالک بیچنے والا شروع میں ہی طے کرلیں کہ یہ معاملہ نقد ہوگا یا کہ ادھار اور قسطوں میں ہوگا، پھر اگر قسطوں میں ہونا طے ہوجائے تو یہ بھی طے کرلیں کہ اس کی کل قسطیں کتنی ہوں گی، اور یہ کہ ہر قسط کی مالیت کتنی ہوگی، اور چوتھے یہ کہ اگر کوئی قسط اپنے مقرّرہ وقت سے لیٹ ہوجائے تو اس پر مزید کوئی جرمانہ وغیرہ نہ ہو، چنانچہ اس طرح کسی چیز کا بیچنا یا خریدنا بلاشبہ جائز ہے اور اس صورت میں ادھار کی بناء پر اصل رقم سے جو زائد رقم دی جا رہی ہے یہ شرعاً سود بھی نہیں بلکہ اس کا لینا دینا دونوں باتیں جائز اور درست ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار: لان للاجل شبھا بالمبیع الا تری أنہ یزاد فی الثمن لأجلہ اھ(5/142)۔
و فی البحر الرائق: لان للاجل شبھا بالمبیع الاتری انہ یزاد فی الثمن لاجل الاجل ثم قال بعد أسطر، الاجل فی نفسہ لیس بمال ولا یقابلہ شئ من الثمن حقیقۃ اذا لم یشترط زیادۃ الثمن بمقابلتہ قصداً ویزاد فی الثمن لاجلہ اذا ذکر الاجل بمقابلۃ زیادۃ الثمن قصداً الخ (6/114)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5637کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات