السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں اسلامی بینکنگ اور خوصی طور پر اسلامی طور پر گھر کی خریداری کے متعلق آپ کی رائے لینا چاہتا ہوں، جو کہ امریکہ اور یورپ میں پھیل رہا ہے، یہ بینک اپنی ویب سائٹ پر خاص علماء کی سندات کا استعمال کرتا ہے اپنی اسلامی بینکنگ کی درستگی کو ثابت کرنے کے لئے،ان کی ایک مثال تو یہ ہے(WWW. GUIFANSEVESIFENTIAL, Com) تو کیا گھر خریدنے کے لئے ہم ان بینکوں کا ستعمال کر سکتے ہیں؟ میں مشکور ہوں گا اگر آپ میرے سوال کا جواب دیں۔
اگر کوئی شخص , بینک یا دوسرا کوئی بھی مالیاتی ادارہ کسٹمر کے مطلوبہ مکان کو پہلے خود خرید کر اپنے قبضے میں کر لے، اور اس کے بعد مناسب نفع کے ساتھ بصورت اقساط اپنے کسٹمر پر فروخت کر دے اس طور پر کہ باہمی عقد کی پہلی مجلس میں ہی یہ طے ہوجائے کہ کل قسطیں کتنی ہوں گی، ہر قسط کی مالیت کتنی ہوگی، اور اگر کوئی قسط کسی وجہ سے شارٹ ہوجائے تو اس پر کوئی سود اور جرمانہ بھی وصول نہ کیا جائے تو اس صورت میں ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے کسی بھی ادارے سے اپنے لئے ذاتی مکان خریدنا شرعاً بھی جائز اور درست ہے۔
وفی الھدایۃ: "ويجوز البيع بثمن حال ومؤجل إذا كان الأجل معلوما"لإطلاق قوله تعالى: {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا} [البقرة:275] اھ(3/24)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1