اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کی تصدیق علماء کرام کی نظر میں -شوال کے چھ روزوں کی فضیلت

فتوی نمبر :
5957
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کی تصدیق علماء کرام کی نظر میں -شوال کے چھ روزوں کی فضیلت

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ!
میں اس بات کی تحقیق کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی بینکنگ کے بارے میں جو فتویٰ ہے ، پاکستان کے چار سو علما ء نے دیا، اگست 2008 میں ، میں نے مفتی تقی عثمانی صاحب کا ایک خط ویب سائٹ پر دیکھا تھا، جو اس کے متعلق تھا، اس بات کی اصل حقیقت کیا ہے ؟کیا ہم اسلامی بینک کی تصدیق کریں یا نہیں ؟
۲۔ اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ جو شوال کے چھ روزے ہیں مفتی زرولی خان صاحب کہتے ہیں کہ حدیث میں ہے، لیکن صحابہ کا تعامل اس پر نہیں ہے ۔ تو وہ شوال کے ان چھ روزوں کو بدعت مانتے ہیں، مجھے آپ کی راہ نمائی چاہیئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1) علمائے کرام کے مذکور فقہی اور علمی اختلاف میں فریق بننے کی بجائے احتیاط اسی میں ہے کہ ان اسلامی بینکوں سے معاملات کرتے وقت ان معاملات کی پوری تفصیل معلوم کرکے کسی دارالافتاءسے اس کا حکم معلوم کیا جائے، اور اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔
(2) شوال کے چھ روزوں کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے، اور فقہ کی کتبِ معتبرہ میں اس کی فضیلت مذکور ہے، لہذا ان روزوں کا رکھنا مستحب اور باعثِ اجر و ثواب ہے، ہاں! اگر اسے واجب کی طرح لازم کر لیا جائے اور جو نہ رکھے اُسے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگے تو یہ مستحب امر بھی بدعت اور واجب الترک ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي صحيح مسلم: عن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أنه حدثه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال * من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر (2/ 822)۔
وفي اعلاء السنن: بعد ذكر قول الطحطاوي قلت : الكراهة محمولة على احتمال سوء العقيدة لئلا يظن أنها من الفرائض لاتصالها برمضان اھ (۹/ ۱۵۳)۔
وفي حاشية ابن عابدين: إن صوم الستة بعد الفطر متتابعة منهم من كرهه والمختار أنه لا بأس اھ (2/ 435)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5957کی تصدیق کریں
0     388
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات