کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کی شادی جس لڑکی کے ساتھ ہورہی تھی، شادی سے پہلے اس نے کہا کہ ’’ اگر میں نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کی تو اس کو طلاق ہے‘‘ ۔ پھر اس کے بعد دوسرے آدمی نے اس سےکہا کہ ایسی باتیں نہ کرو اس سے طلاق واقع ہوتی ہے , یہ کوئی مذاق نہیں ہے , تو پھر اس نے کہا کہ میں تو کوئی مذاق نہیں کر رہاہوں طلاق ہے اس کو پھر تیسری بار کہا کہ تین طلاقیں ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ نکاح کرنے کے بعد یہ عورت مطلقہ ہوگی یا نہیں؟
نوٹ: اس نے یہ الفاظ پشتو زبان میں کہے ہیں سہولت کیلئے پشتو کے الفاظ ذکر کیے جاتے ہیں ,پشتو کے الفاظ یہ ہیں "کہ چیرمے مو دغہ جلکے وکڑہ بیا دے تہ طلوق دائی ----- دے تہ طلوق دائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دےتہ درے طلوقینا دی“
سوال میں مذکور شخص کے پہلے جملے سے تعلیق طلاق منعقد ہو چکی ہے اس لئے اگر شخصِ مذکور اس لڑکی سے نکاح کرے گا تو نکاح کرتے ہی اس لڑکی پر شرط پائی جانے کی وجہ سے ایک طلاق بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو جائے گا، جس کے بعد اگر وہ دونوں میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا چاہتے ہو ں تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دوبارہ تجدیدِ نکاح لازم ہو گا مگر اس تجدیدِ نکاح کے بعد آئندہ کیلئے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔
کمافی الھندیة: وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط اتفاقاً اھ(1/317)-
وفی المبسوط للسرخسی: والمعلق بالشرط ليس بطلاق، وإنما يصير طلاقا عند وجود الشرط فما صح تعليقه بالشرط ينزل عند وجود الشرط جملة إذا لم يكن في لفظه ما يدل على الترتيب اھ(4/127)-
وفی الدرالمختار: و إن (نكحتك فأنت طالق) وكذا كل امرأة ويكفي معنى الشرط إلا في المعينة باسم أو نسب أو إشارة (3/345)-
وفیه ایضاً: وأفاد الرحمتي أنه بائن أيضا لأن الطلاق قبل الدخول غير موجب للعدة لأن العدة إنما وجبت لجعلنا الخلوة كالوطء احتياطا، فإن الظاهر وجود الوطء في الخلوة الصحيحة ولأن الرجعة حق الزوج وإقراره بأنه طلق قبل الوطء ينفذ عليه فيقع بائنا اھ(3/119)-
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0