رضاعت

لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

فتوی نمبر :
59913
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / رضاعت

لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
بخدمت جناب مفتی صاحب! عرض یہ ہے کے میری اہلیہ کی خالہ نے کسی سے بیٹا لیا ہے اور میری بیٹی آٹھ مہینے کی ہے ، میری اہلیہ کی خالہ کہہ رہی ہے کہ اس بیٹے کو اپنا دودھ پلا دے تاکہ وہ بچہ ان کے لئے محرم ہو جائے، مگر آج کل کے حالات سب آپ کے سامنے ہے اور میرے سسرال والے تھوڑے ماڈرن ہیں، اس وجہ سے میرا دل نہیں مان رہا اس مسئلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جزاک اللہ خیر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور خالہ کی کسی بہن وغیرہ کا دودھ آرہاہو تو اس کو چاہیئے کہ اپنی اس بہن سے ہی دودھ پلوالے تو بھی بچہ اس کے لئے محرم بن جائے گا، البتہ اگر کسی بہن وغیرہ کے دودھ نہ آتاہو تو سائل کی اہلیہ کے دودھ پلانے سے بھی بچہ مذکور خالہ کیلئے محرم بن جائے گا، جبکہ رضاعت میں پیٹ بھر کر دودھ پلانا لازم نہیں ہے، بلکہ بچہ اگر ایک دو قطرہ بھی پی لے تو رضاعت ثابت ہونے کی وجہ سے مذکور بچہ خالہ کے لئے محرم ہوجائے گا ،سائل کو اس معاملہ میں مذکور خالہ کے ساتھ معاونت کرنی چاہیئے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 59913کی تصدیق کریں
0     1317
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت نے شیرخوار بچے کے منہ میں پستان دیا پھر اس کا کہنا کہ بچے نے دودھ نہیں پیا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • مدت رضاعت کے بعد دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بچی کا بڑی عمر کی عورت کی چھاتی منہ میں لینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بیٹے کی بہن سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رضاعت 0
  • رضاعی بھائی سے کروائے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • پانچ مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کے ثبوت والی حدیث کا جواب

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نیت اور قصد کے بغیر دودھ منہ میں جانے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • بھانجی کو دودھ پلانے کے بعد اپنے کسی بھی بیٹے سے اس کا نکاح کرانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے تو اس کی دیگر اولاد کے ساتھ بچے کے بہن بھائیوں کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • جس لڑکے کے بھائیوں نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اس کی بیٹی سے مذکور لڑکے کا نکاح کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا چمچہ وغیرہ کے ذریعے دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہو جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • رضاعت کے متعلق شک کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دو عورتوں کی گواہی سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • چودہ سال کی بچی کو دودھ پلانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • شک کی بناء پر حرمت رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • ایک مرتبہ دودھ پینے سے رضاعت کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • کیا ممانی کا دودھ پینے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لے پالک بیٹے کو محرم بنانے کیلئے اپنی بھانجی کا دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • نکاح کے متعلق مسائل- مدتِ رضاعت کے بعد بچے کو دودھ پلانا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • لےپالک بچی کو بھتیجی سے دودھ پلواکر محرم بنانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • دادی کا دودھ پینے کے بعد پھوپھو کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رضاعت 0
  • عورت کا چھاتیوں میں دودھ نہ ہو نے کے دعوی کے بعد بچوں کا آپس میں رشتہ کرنا

    یونیکوڈ   رضاعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات