خواب وتعبیر

کیا خواب پر عمل کرنا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
60184
| تاریخ :
2006-03-11
معاشرت زندگی / خواب و تعبیر / خواب وتعبیر

کیا خواب پر عمل کرنا ضروری ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا نام حمیدن ہے،اور میرے والد کا انتقال ہو چکا ہے، جب ہم نے حیدر آباد کا پلاٹ بیچا تو ہم لوگ بہت پریشان تھے، تو میرے والد صاحب خواب میں آئے، خواب میں میرے والد صاحب کیساتھ میری دادی جو کہ انتقال کر گئی ہے اور میری والدہ جو کہ حیات ہے، ہم چاروں پہلے پہاڑوں پر چڑھے تو والد صاحب ہمیں پلاٹ دکھانے کیلۓ لے گئے تو ان پلاٹوں کے ایک طرف بہت آبادی ہےاور دوسری طرف آبادی نہیں ہے، اور پلاٹوں کی جس طرف آبادی نہیں ہے اس طرف ایک چھوٹی سی نہر جاری ہے،جس نہر کے کنارے پر چار آدمی بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، والد صاحب نے جب ہمیں پلاٹ دکھا دیئے تو پھر ہم میری ساس جو کہ میری پھوپھی بھی ہے، ان کے گھر جاتے ہیں، ان کے گھر کے سامنے بہت زیادہ گندگی ہے، اس کے والد صاحب نے کہا کہ میری نماز کا وقت ہو گیا ہے، میں جارہا ہوں، اس کےبعد میں آؤں گا، تمہیں پلاٹ دلانے کیلۓ ، اگر میں نہ آؤں، تو تم ایسا گھر خریدنا جس کے دونوں طرف راستہ ہو تا کہ میت وغیرہ کے نکالنے میں پریشانی نہ ہو ، یہ خواب تھا۔
اس کے بعد ہم نے کراچی میں پلاٹ لیے جن کے دونوں طرف راستہ ہے، جیسا کہ والد صاحب نے خواب میں بتلایا تھا، پھر تقریباً سات، آٹھ سال کے بعد کچھ پریشانی کے باعث ایک پلاٹ بیچنے کی بات ہوئی تو پھر مجھے والد صاحب دوبارہ خواب میں نظر آئے، جو کہ میرے پھوپھا کے گھر میں تھے اور پھوپھا نے اس کا سر پھاڑ دیا تو والد صاحب نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور بغیر کچھ بولے واپس چلے گئے، تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ پلاٹ نہ بیچو، لیکن میرے شوہر نے اس کی رقم لے لی، لیکن گھر ابھی تک ہمارے قبضے میں ہے، اس کے بعد میرے شوہر بھی اس بات پر راضی ہوگئے کہ پلاٹ نہیں بیچنا ہے تو اب ہم اس معاملے میں کیا کریں گے؟ گھر اپنے پاس رکھیں اور رقم لوٹا دیں یا پھر ہم ان کو وہ پلاٹ دے دیں؟
نیز جب میں نے اپنے شوہر کو منع کیا اور اس کے باوجود بھی انہوں نے رقم لے لی تو پھر میرے بڑے بیٹے کیساتھ یہ حادثہ پیش آیا کہ کام کر رہا تھا تو ان کے اوپر چھت گر گئی اور ان کو اتنا زیادہ چوٹیں آئیں کہ جن پر تقریباً دو لاکھ تک کا خرچہ ہوا، جب یہ حادثہ پیش آیا تو میرے شوہر پلاٹ نہ بیچنے پر راضی ہوگئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جاننا چاہیے کہ خواب کوئی حجتِ شرعیہ نہیں کہ اس کے موافق عمل کرنے کو لازم اور واجب قرار دیاجائے، بلکہ اس کے خلاف بھی عمل کرنے کی گنجائش ہے ، تا ہم جب آپ کے شوہر نے اس پلاٹ کے بیچنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے، اگرچہ یہ لازم نہیں ، اور بچے کا مذکور حادثہ ایک تقدیری عمل ہے، اس کا خواب سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ و اللہ أعلم بالصواب!

مأخَذُ الفَتوی

فی مرقاة المصابیح : عن ابی هريرة قال قال رسول اللہ -صلی اللہ علی و سلم- إذا قرب الزمان لم تكد رؤيا الرجل المسلم تكذب و أصدقهم رؤيا أصدقهم حديثا كذا في الجامع و رؤيا المؤمن جزء من ستة و أربعين جزاء من النبوة (الی قوله) و بشرى من الله أي إشارة إلى بشارة من الله تعالى للرائي أو المرئي له ، في شرح السنة : فيه بيان أن ليس كل ما يراه الإنسان في منامه يكون صحيحا اھ( 8/ 386)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60184کی تصدیق کریں
0     1302
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خواب میں روضہ مبارکہ کی زیارت

    یونیکوڈ   اسکین   خواب وتعبیر 4
  • خواب میں کپڑے دھونے کی تعبیر

    یونیکوڈ   اسکین   خواب وتعبیر 1
  • خواب میں حضور ﷺ کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں والد مرحوم کے ہاتھ سے مشروب پینا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ کی زیارت کا کیسے تعیین ہو؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • بادشاہ کی امامت کرانے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب دیکھنا کہ پہاڑ پر مشکل سے چڑھا جارہا ہے

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • عمدہ کھانےاور لذیذ مشروبات خواب میں دیکھنا

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • کیا خواب پر عمل کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب دیکھنا کہ کچھ رشتہ دار کھانے سے منع کررہے ہیں

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • بلی سے گاڑی ٹکرانے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ کی زیارت ہوجائے تو یہ بات کسی کو بتائی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کھجور ملنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں بڑی عمارت سے نیچے گرنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں قرآن کریم سیکھنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں اپنے آپ کو مرا ہوا دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی ؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 2
  • خواب میں محمد نام کو دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں حضورﷺ سے کچھ سنا جائے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں بیوی کا چھوڑ جانے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
  • خواب میں تسبیح دینے لینے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 1
  • خواب میں زیارتِ نبی ﷺ کے وقت انھیں عمر رسیدہ دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   خواب وتعبیر 0
Related Topics متعلقه موضوعات