میرے شوہر نے مجھے تین دفعہ ایک ساتھ بولا اگر تم گھر سے باہر گئی تو میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں، ایسے میں ہماری طلاق ہو گئی ہے یا نہیں ؟
سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائلہ کو اس کے شوہر نے مذکور الفاظ "اگر تم گھر سے باہر گئی تو تمہیں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں " کہہ دیے ہوں تو اس سے سائلہ پر پہلی ایک طلاق معلق ہو چکی تھی ،جبکہ بعد کی دو طلاقیں اسی وقت واقع ہو چکی تھیں چنانچہ اس کے بعد اگر سائلہ اپنے گھر سے باہر بھی نکلی ہو تو شرط پائی جانے کی وجہ سے معلق تیسری طلاق بھی واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی، تاہم اگر سائلہ گھر سے باہر نہ نکلی ہو تو اس کے شوہر کو رجوع کا اختیار ہے شوہر اگر رجوع کرے تو دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں مگر آئندہ شوہر کو ایک طلاق کا اختیار ہو گا جب بھی وہ ایک طلاق دیدے گا یا بیوی گھر سے باہر نکلے گی تو تیسری طلاق بھی واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جائے گی۔
كما في التنزيل العزيز: (فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} [البقرة:230)
و في الفتاوى الهندية: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق اھ(420/1)
وفي الهداية: واذا كان الطلاق ثلاثاً فى الحرة اوثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجاً غيره نكاحاً صحيحاً ويدخل بهائم يطلقها اويموت عنها اھ (409/2)۔
في الدر المختار وحاشية ابن عابدين : (قوله وما بمعناها من الصريح) أي مثل ما سيذكره من نحو: كوني طالقا واطلقي ويا مطلقة بالتشديد، وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحراھ (248/3)۔
و في المبسوط للسرخسي : ولو قال: إن كلمت فلانا فأنت طالق طالق طالق، فإن كان دخل بها تعلقت الأولى بالكلام، ووقعت الثانية والثالثة في الحال، وإن لم يدخل بها. تعلقت الأولى بالكلام وتقع الثانية في الحال، والثالثة لغو اھ (6/129)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0