حدود و قصاص

بھائیوں کے لیے شوہر کو قتل کروانے والی بہن کو جیل سے رہا ئی دلوانا درست ہے یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
62749
| تاریخ :
عقوبات / حدود و سزا / حدود و قصاص

بھائیوں کے لیے شوہر کو قتل کروانے والی بہن کو جیل سے رہا ئی دلوانا درست ہے یا نہیں ؟

السلام علیکم !میری بہن ہندہ کی شادی زید سے ہوئی اور 14 سال گزر گئے شادی کے 4 یا 5 سال بعد ہندہ کو بکر سے پیار ہو جاتا ہے ، 14 سال بعد بکر زید کو قتل کروا دیتا ہے اور ہندہ بکر کا ساتھ دیتی ہے، اب ہندہ حوالات میں ہے اور بکر ملک سے باہر ہے جس کو پتہ نہیں پولیس پکڑتی ہے یا نہیں ؟ زید کے بھائی کا ابھی تک کہنا ہے کہ ہم دونوں کو معاف نہیں کریں گے۔ کیوں کہ یہ ہندہ اور ہمارا خالہ زاد اور تایا زاد بھائی بھی تھا تو شاید زید کے بھائی ہندہ کو اپنی خالہ اور چچا کی وجہ سے معاف بھی کر دیں ۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بچے وہ اپنے پاس رکھیں ۔ اب پاکستان کے قانون کے تحت وکیل نے بتایا کہ ہندہ بری ہو سکتی ہے اور بچے بھی قانون کے تحت لے سکتی ہے اور شوہر اپنا بیان بھی شاید واپس لے لیں کہ ہندہ ملوث نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کے بھائی ہونے کی وجہ سے کیا ہم ہندہ کو بری کروائیں یا نہیں، یا ہم زید کے بھائیوں پر چھوڑدیں جو وہ چاہیں یا بری کروانے کے بعد بکر سے یا کسی اور سے شادی کروا دیں، یا ہم بھائی خود زید کے بھائیوں کے ساتھ مل کر حق کا ساتھ دیں ۔ اسلام کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں کہ ہندہ کے بھائیوں کوکیا کرنا چاہیے؟ کہ وہ اللہ پر نتیجہ چھوڑ کر رہا کروا دیں یا وکیل کے ذریعے خود سزا دلوائیں اس گناہ کا حصہ نہ بنیں، اس گناہ کو قبر میں ساتھ نہ لے کر جائیں اور دونوں بھائی اپنی قبر بھاری نہ کریں۔ جب کہ واقعی ہندہ ملوث ہے اور ہم بھائیوں کے مطابق ہندہ توبہ کر کے اگلی ساری زندگی نیکیوں میں گزارنے کا ارادہ نہیں رکھتی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب مسماۃ ہندہ اپنے اس جرم کی وجہ سے سرکار کی تحویل میں ہے اور عدالت میں اس کا مقدمہ چل رہا ہے تو اس کے بعد اقبال جرم یا شواہد کی روشنی میں اس پر ملکی قانون کے مطابق شرعی حد جاری کرنے کا اختیار ملکی عدالتوں کے پاس ہے۔ البتہ اگر ملکی عدالت شواہد کی ناکافی ہونے کی وجہ سے اسے بری کر دیتی ہے یا مقتول زید کے ورثاء اسے معاف کر دیتے ہیں تو اس کے بعد سائل یا دیگر بھائیوں کے ذمہ اجراء حد کے لیے مزید کوشش کرنا لازم اور ضروری نہیں، تاہم عدالتی فیصلہ سے قبل سائل سمیت دیگر بھائیوں کا یہ جانتے ہوئے کہ مسماۃ ہندہ واقعۃً اس جرم میں شریک تھی تو اسے بری کرنے کی کوشش کرنا شرعادرست نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى في القرآن الكريم: {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [المائدة: 2]
و في سنن الترمذي: وروي عن أبي شريح الخزاعي، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من قتل له قتيل فله أن يقتل، أو يعفو، أو يأخذ الدية» (4/ 22)
و في مصنف ابن أبي شيبة: عن إسماعيل بن أمية، قال: «قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم في رجل أمسك رجلا، وقتله آخر أن يقتل القاتل ويحبس الممسك» (5/ 439)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 62749کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زنا بالجبر میں ڈی این اے ٹیسٹ - DNA Test - کے ثبوت کی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   حدود و قصاص 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں گناہگار ہونے نہ ہونے کی تفصیل

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قتلِ عمد میں مکرِہ (مجبور کنندہ)پر قصاص کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کیا حضورؐ سے بذات خود کسی مجرم کو قتل کرنا یا ہاتھ کاٹنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کیا حدود آرڈنینس میں تبدیلی کے مرتکب دائرۂ اسلام سے خارج شمار ہوں گے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • زانی کو از خود قتل کرنا

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قتل عمد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 1
  • آنکھ ضائع کرنے کی جنایت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • مقتول کی دیت معاف کرنے کا اختیار کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 2
  • کسی کے قتل کا بظاہر سبب بننے کی ایک صورت اور اس کا حکمِ شرعی

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • بھائیوں کے لیے شوہر کو قتل کروانے والی بہن کو جیل سے رہا ئی دلوانا درست ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قصاص سے متعلق شبہ اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • ڈپریشن کی وجہ سے بچہ کو قتل کرنے والی ماں کیلیے حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • چچا زاد بھائیوں کا اپنی چچا زاد بہن کو قتل کرنے کی صورت میں دیت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • بیوی سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے اگر بچہ ضائع ہو گیا تو کیا خاوند پر اس کی دیت آئے گی؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کسی کو قتل کرنا نجی معاملہ ہے یا حکومتی ؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 1
Related Topics متعلقه موضوعات