طلاق معلقہ

معلق طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
63023
| تاریخ :
2023-03-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

معلق طلاق کی ایک صورت کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب السلام علیکم
میری شادی دسمبر ۲۰۰۴ میں ہوئی تھی اور میرے ۲ بیٹے ہیں , شادی کے ابتدائی سالوں سے ہی مجھے میرے شوہر کے , دوسری لڑکیوں کے ساتھ افیئر پتہ چلتے رہے , میں بہت ناراضگی کا اظہار کرتی تھی اور کئی دفعہ ناراض ہو کر اپنی امی کے گھر بھی چلی جاتی تھی اور پھر معافی تلافی کر کے صلح ہو جاتی تھی , اسی اثناء میں میری ایک کنڈیشنل طلاق بھی ہوگئی تھی جب میرے شوہر نے مجھے کہا تھا کہ اگر تم اپنی امی کے گھر گئیں تو تم کو ایک طلاق ہوجاۓ گی اور میں چلی گئی تھی اپنی امی کے گھر , اور پہلی طلاق ہوگئی , ۲۰۱۵ میں میرے شوہر کی ابوظبہی میں ملازمت ہوگئی , چند سال قبل وہ پاکستان آۓ ہوئے تھے تو میں نے اپنے شوہر کے فون میں ایک لڑکی کے میسجز اور نازیبا تصویرات دیکھیں , مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا , حسبِ عادت میرے شوہر کی طرف سے معافی تلافی شروع ہوگئی , اس بار میں نے ان سے کہا کہ مجھے کنڈیشنل طلاق دے دیں کہ اگر اب آپ کسی لڑکی کے ساتھ کوئی بھی تعلق رکھیں گے یا صرف میسجز بھی کریں گے تو مجھے طلاق ہوجاۓ گی , اور میری اس بات کو میرے شوہر نے مان لیا تھا اور زبان سے بھی الفاظ ادا کیے , اب صورتحال یہ ہے کہ میرے شوہر مجھ سے بہت ساری باتیں چھپاتے ہیں , میرے ساتھ ان کا رویہ بہت خراب رہتاہے اور میرا دل ان کی طرف سے بالکل ہٹ گیا ہےاور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میری دوسری اور تیسری طلاق بھی ہوگئی ہےاور اگر اس بات کو میں اپنے شوہر سے پوچھوں گی تو وہ فوراً جھوٹ بول دیں گے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا , لیکن میرا دل اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ میری طلاق باقی کی دو طلاقیں بھی ہوگئی ہیں , آپ سے التماس ہے کہ نیچے دیے گئے معملات میں میری رہنمائی فرمادیں۔
۱۔ اگر میرے شوہر کسی لڑکی سے تعلقات قائم کرتے ہیں ایک سے زیادہ مرتبہ تو مجھے کتنی بار طلاق قائم ہو گی؟
۲۔ میں اب ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی , اس معاملہ میں مجھے طریقہ کار کی رہنمائی فرمادیں , کس طریقہ سے میں ان سے علیحدگی اختیار کرسکتی ہوں ؟جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے جب دوسری بار معلق طلاق کا جملہ کہا تو اس سے سائلہ پر دوسری معلق طلاق بھی منعقد ہوچکی تھی،اس کے بعد اگر شوہر نے کسی بھی لڑکی سے تعلق رکھا ہو تو اس سے سائلہ پر طلاق واقع ہوچکی ہے،تاہم اس سلسلے میں باضابطہ ثبوت یا شوہر کی تصدیق لازم ہے،سائلہ کو چاہئیے کہ اپنے شوہر کو کسی قریبی مستند دارالافتاء لے جاکر اور دونوں اپنا اپنا بیان دیتے ہوئے مسئلہ معلوم کرکے جو حکمِ شرعی ہو اس پر عمل کرے-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63023کی تصدیق کریں
0     972
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات