اذان و اقامت

وقت داخل ہونے سے پہلے اذان دینا

فتوی نمبر :
65435
| تاریخ :
2023-06-18
عبادات / نماز / اذان و اقامت

وقت داخل ہونے سے پہلے اذان دینا

السلام علیکم!
مفتی صاحب ! جناب ہمارے بنوں کے دائمی نقشہ برائے نماز میں عشاء کا وقت 9:12 پر داخل ہوتا ہے، لیکن لوگ اس سے پہلے اذان دیتے ہیں 9:05 یا 9:01 پر،تو کیا یہ آذان ٹھیک ہے اور اس آذان کی وجہ سے عورتیں گھروں میں نماز بھی پڑھتی ہیں،تو کیا اس آذان پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اذان کے اوقات بھی وہی ہیں جو فرض نمازوں کے اوقات ہیں،تاہم عشاء کا وقت داخل ہونے میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور صاحبین رحمہما اللہ کا اختلاف ہے،صاحبین رحمہما اللہ کے ہاں عشاء کا وقت اس وقت داخل ہوتا ہے جب سورج غروب ہونے کے بعد افق پر سے سرخی (شفق احمر) غائب ہو جائے، جبکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے ہاں عشاء کا وقت شفق احمر کے غائب ہونے کے بعد شروع نہیں ہوتا بلکہ اسکے بعد جب افق سے سفیدی (شفق ابیض) غائب ہو کر تاریکی آجائے تو عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور نماز کے نقشوں میں عموماً امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے قول کے مطابق وقت درج ہوتا ہے، اور احتیاط اسی میں ہے کہ عشاء کی نماز اس وقت پڑھی جائے جب شفق ابیض غائب ہو جائے ،لہٰذا جو نمازیں نقشے کے مطابق وقت داخل ہونے سے پانچ دس منٹ قبل پڑھی گئی ہیں تو اس وقت چونکہ ان علاقوں میں شفق احمر غائب ہو کر صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک عشاء کا وقت داخل ہو چکا ہوتا ہے،اس لئے حرج اور مشقت سے بچنے کے لۓ گزشتہ ایام کی نمازوں کو لوٹانا لازم نہیں،تاہم اہلِ علاقہ کو چاہیئے کہ آئندہ کے لئے نقشے کے مطابق عشاء کا وقت داخل ہونے کے بعد عشاء کی اذان اور نماز پڑھنے کا اہتمام کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع : [فصل بيان وقت الأذان و الإقامة]
(فصل) :و أما بيان وقت الأذان و الإقامة فوقتهما ما هو وقت الصلوات المكتوبات ، حتى لو أذن قبل دخول الوقت لا يجزئه و يعيده إذا دخل الوقت في الصلوات كلها في قول أبي حنيفة و محمد .(1/154)-
و فی الدر المختار :(و) وقت(المغرب منه إلى)غروب(الشفق و هو الحمرة)عندهما ، و به قالت الثلاثة و إليه رجع الإمام كما في شروح المجمع و غيرها ، فكان هو المذهب .(و)وقت (العشاء و الوتر منه إلى الصبح ، اھ (1/161)-
و فی رد المحتار:(قوله : و إليه رجع الإمام) أي إلى قولهما الذي هو رواية عنه أيضا ، و صرح في المجمع بأن عليها الفتوى ، و رده المحقق في الفتح بأنه لا يساعده رواية و لا دراية إلخ . و قال تلميذه العلامة قاسم في تصحيح القدوري : إن رجوعه لم يثبت ، لما نقله الكافة من لدن الأئمة الثلاثة إلى اليوم من حكاية القولين ، و دعوى عمل عامة الصحابة بخلافه خلاف المنقول . قال في الاختيار : الشفق البياض ، و هو مذهب الصديق و معاذ بن جبل و عائشة - رضي الله عنهم -. قلت : و رواه عبد الرزاق عن أبي هريرة و عن عمر بن عبد العزيز ، و لم يرو البيهقي الشفق الأحمر إلا عن ابن عمر ، و تمامه فيه . و إذا تعارضت الأخبار و الآثار فلا يخرج وقت المغرب بالشك كما في الهداية و غيرها . قال العلامة قاسم : فثبت أن قول الإمام هو الأصح ، و مشى عليه في البحر مؤيدا له بما قدمناه عنه ، من أنه لا يعدل عن قول الإمام إلا لضرورة من ضعف دليل أو تعامل بخلافه كالمزارعة ، لكن تعامل الناس اليوم في عامة البلاد على قولهما ، و قد أيده في النهر تبعا للنقاية و الوقاية و الدرر و الإصلاح و درر البحار و الإمداد و المواهب و شرحه البرهان و غيرهم مصرحين بأن عليه الفتوى. و في السراج : قولهما أوسع و قوله أحوط ، و الله أعلم .(1/161)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65435کی تصدیق کریں
0     1941
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات