خرید و فروخت

مارکیٹ ویلیو سے زیادہ پر سونا ادھار میں خریدنا

فتوی نمبر :
65986
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

مارکیٹ ویلیو سے زیادہ پر سونا ادھار میں خریدنا

ایک شخص زرگر( سنار) سے ایک تولہ سونا خریدے ادھار ،ایک لاکھ اسی ہزار 180000 کرنسی قیمت کے بدلے اور بازار مارکیٹ کا اس وقت موجودہ نرخ ایک لاکھ پچاس ہزار 150000 ہے ، تو کیا اس طرح معاملہ کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سونا ادھار پر خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے بھی وہی شرائط ہیں جو دیگر اشیاء کیلئے ہیں ،مثلاً :
1: مجلسِ عقد ہی میں مکمل سونے پر قبضہ کرلیا جائے ۔
2: ادھار کی مدت متعین کر لی جائے ۔
3: ثمن (رقم) کی ادائیگی میں تاخیر ہوجانے کی صورت میں اضافی رقم کی شرط نہ لگائی جائے ۔
البتہ سونے کیلئے چوتھی شرط یہ بھی ہے کہ بازاری نرخ سے زیادہ پر ادھار فروخت کرنے میں چونکہ سود کا حیلہ ہے ،اسلئے ادھار لین دین کی صورت میں مارکیٹ ریٹ پر ہی سونے کی خرید و فروخت کرنا چاہیۓ ،لہذا صورتِ مسؤلہ میں سونار کا مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر سونا ادھار فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : یا ایہا الذین آمنوا لاتاکلوا الربا اضعافا مضاعفۃ و اتقوا اللہ لعلکم تفلحون الایۃ( آل عمران: 130 )۔
و فی الدر المختار : و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/165)۔
و فی الشامیۃ : سئل الحانوتي عن بيع الذهب بالفلوس نسيئة . فأجاب : بأنه يجوز إذا قبض أحد البدلين اھ (5/180)۔
و فی شرح المجلۃ : البیع مع تاجیل الثمن و تقسیطہ صحیح ،یلزم ان تکون المدۃ معلومۃ فی البیع بالتاجیل و التقسیط اھ (ص/50)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65986کی تصدیق کریں
1     1892
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات