ہدیہ

سسر کا داماد کے گھر پر بیٹی کے لئے تعمیر کرنا

فتوی نمبر :
66616
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

سسر کا داماد کے گھر پر بیٹی کے لئے تعمیر کرنا

جناب سوال یہ ہے کہ ہمارا ایک گھر ہے (200)گز کا ، جو ہماری والدہ کے نام پر ہے، آج سے چھ سال پہلے میری شادی کے وقت میرے سسر نے اپنے پیسوں سے ہمیں ہمارے گھر کے اوپر 2 کمرے ،2 بیت الخلاء ،1 کچن اور 1 پانی کی ٹینکی تعمیر کروائی ،یہ کہہ کر کہ یہ میں اپنی بیٹی (میری بیوی) کو حصہ کی رقم سے دے رہا ہوں،جس پر میرے والدین راضی تھے، اب میرے والدین اس گھر کو فروخت کرنا چاہتے ہیں،اور میری بیوی کا مطالبہ ہے کہ جو پیسے اس کے والد نے اس کے رہنے کیلئے لگائے تھے ، ہمارے گھر کے اوپر وہ اس کا حق ہے ،اور وہ ان پیسوں کا تقاضہ کر رہی ہے ،تو اب یہ بتائیں کہ کیا میرے والدین وہ پیسے دینے کے پابند ہیں ؟اگر پابند ہیں تو کیا آج کے مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دینگے یا چھ سال پہلے جو میرے سسر نے پیسے لگائے تھے ،وہ دینے کے پابند ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور مکان کی چھت پر تعمیرات چونکہ سائل کے سسر نے سائل کے گھر والوں کی اجازت سے اپنی بیٹی (سائل کی بیوی) کیلئے کی ہے، اس لئے یہ تعمیرات سائل کی بیوی کی ذاتی ملکیت ہیں ، چنانچہ آج کے حساب سے مارکیٹ ویلیو معلوم کی جائے ،اور مذکور تعمیرات کی مد میں جتنی رقم آئے،اتنی رقم سائل کی بیوی کا حق ہے ،لہٰذا وہ اپنے اس مطالبہ میں حق بجانب ہے،اور مکان فروخت ہونے کی صورت میں اتنی رقم سائل کی بیوی کو دینا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها اھ (5/691)۔
و فی درر الحکام : الاحتمال الثالث - إذا عمر أحد الشريكين المال المشترك بإذن الشريك الآخر أي أن تكون التعميرات الواقعة للمعمر وملكا له فتكون التعميرات المذكورة ملكا للمعمر ويكون الشريك الآخر قد أعار حصته لشريكه. انظر المادة (831) وشرح المادة (906)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66616کی تصدیق کریں
0     963
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات