وقف

وقف قبرستان کی زمین اس کے راستے کی ضرورت کے لئے بیچنا

فتوی نمبر :
67130
| تاریخ :
2023-08-21
معاملات / امانات / وقف

وقف قبرستان کی زمین اس کے راستے کی ضرورت کے لئے بیچنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ایک وقف شدہ قبرستان ہے جس کا راستہ نہیں ہے اور جس بندے کی آگے زمین ہے وہ کسی صورت میں بھی راستہ دینے پہ راضی نہیں ہو رہا، کافی کہنے سننے کے بعد وہ اس بات پر راضی ہوا کہ مجھے قبرستان سے زمین دو اور بدلے میں راستہ لے لو ، کیا یہ صورت جائز ہے ؟یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس کے علاوہ وہ کسی صورت میں راستہ دینے پر راضی نہیں اورجن لوگوں کے اعزہ و اقرباء کی وہاں پر قبریں ہیں ان کے لئے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائل اور اہل محلہ کو چاہیے کہ کہ اولاً تو مذکور شخص کو ترغیب وغیرہ دے کر اس بات پر راضی کیا جائے کہ وہ اپنی زمین سے گزرنے کی اجازت دے،لیکن اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود وہ اس بات پر راضی نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں قاضی (جج) کے ذریعے وقف کردہ زمین کے کسی زائد فارغ جگہ کو شخص مذکور کے ہاتھ فروخت کرکے اس سے قبرستان کے آنے جانے کیلئے زمیں خرید لی جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنویر الابصار مع الدر المختار:(و) جاز (شرط الاستبدال به) أرضا أخرى حينئذ (أو) شرط (بيعه ويشتري بثمنه أرضا أخرى إذا شاء(وأما) الاستبدال ولو للمساكين (بدون الشرط فلا يملكه إلا القاضي) درر ،وشرط فی البحر خروجہ عن الانتفاع بالکلیۃ وکون البدل عقاراً والمستبدل قاضی الجنۃ المفسر بذی العلم والعمل۔
وفی الشامیۃ: قولہ وجاز شرط الاستبدال:اعلم ان الاستبدال علی ثلاثۃ وجوہ۔۔۔الیٰ قولہ ، والثانی ان لایشترط سواء شرط عدمہ او سکت لکن صار بحیث لاینتفع بہ بالکلیۃ بان لایحصل منہ شیئ اصلا،او لایفی بمؤنتہ فھو ایضا جائز علی الاصح اذا کان باذن القاضی ورایہ المصلحۃ فیہ اھ ( 4/384)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67130کی تصدیق کریں
0     1224
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات