ہدیہ

جو جائیداد بیٹوں میں تقسیم کرکے دیدی اس میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
67752
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

جو جائیداد بیٹوں میں تقسیم کرکے دیدی اس میں وراثت کا حکم

السلام علیکم !
والد صاحب مرحوم نے ہم سب بھائیوں کو مکان بنانے کے لئے جگہ دے دی تھی، اور ان کی زندگی میں ہی سب نے مکان بنا لیے تھے، اب بھائی، بہنوں میں باقی زمین کی تقسیم کرنی ہے ، کیا مکانوں والی جگہ بھی وراثت تصور ہو گی اور اسے بھی تقسیم کیا جائے گا یا وہ اس سے مستثنی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل کے والد مرحوم نے اپنی صحت والی زندگی میں سائل سمیت اپنے تمام بیٹوں کو گھر بنانے کیلئے مذکور جگہ باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ تقسیم کرکے دے دی تھی ،تو ایسی صورت میں ہر بیٹا اپنے اپنے حصے کا مالک بن چکا تھا،لہٰذا اب والد کی وفات کےبعد مذکور جگہ بقیہ ترکہ کی طرح میراث میں تقسیم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بہنوں کی طرف سے اس کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز ہوگا۔

جبکہ مذکور زمین کے علاوہ باقی تمام ترکہ تمام ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها ، اھ(5/691)۔
و فی شرح المجلۃ : لا یجوز لاحد اںن یتصر ف فی ملک غیرہ بلا اذنہ او وکالۃ منہ اھ (1/41)/مادۃ /94)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67752کی تصدیق کریں
0     660
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات