اذان و اقامت

اذان کے الفاظ صحیح ادا کرنے والے مؤذن کے لئے اذان دینا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
68025
| تاریخ :
2023-09-27
عبادات / نماز / اذان و اقامت

اذان کے الفاظ صحیح ادا کرنے والے مؤذن کے لئے اذان دینا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد محلہ نواباں میں محمد شاہد نامی مؤذن جو کہ اذان دیتے آرہے ہیں ،جن کے بارے میں عام طور پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اذان درست نہیں ہے ،ہمارے مؤذن صاحب اذان میں درج ذیل غلطیاں کرتے ہیں (1) اللہ اکبر کی راء کو شد کے ساتھ پرھتے ہیں (2) اشھد ان الا الہ الااللہ کو اشھد ان لا الا خ پڑھتے ہیں (3) اشھد ان محمد رسول اللہ کو اشھاد الف کے ساتھ اور ان کو انا الف کے ساتھ پڑھتے ہیں ،اور محمد رسول اللہ کو محمڈ ٹ رسول اللہ پڑھتے ہیں ،اسی طرح حیّ علی الصلواۃ کو اور حی علی الفلاح کو حی علی الشلاۃ پڑھتے ہیں ،اور حی علی الفلاح کو حی علی الفلاح فاء پر شد کے ساتھ پڑھتے ہیں ،لاالہ پر سانس بند ہوجاتا ہے اور پھر الااللہ پڑھتے ہیں ،اور اسی الا اللہ کو بھی الااللہ بغیر لام کے شد کے پڑھتے ہیں ،ایسی اذان کے بارے میں ہماری بہتر رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مؤذن کیلئے متقی ہونے اور نمازوں کے اوقات سے باخبر ہو نے کے ساتھ ساتھ اذان کے الفاظ کو صحیح ادا کرنے پر قادر ہونا بھی ضروری ہے ،لہذا سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اور نہ ہی یہ سننے والے کے اشتباہ اور غلط فہمی پر مبنی ہو ، تو مذکور مؤذن صاحب موصوف کا اذان کے الفاظ کی ادائیگی درست نہیں ہے ، اسے چاہیئے کہ وہ اذان کے الفاظ کو صحیح ادا کرنے کی کوشش کرے ،لیکن اگر باوجود کوشش کے وہ الفاظ صحیح ادا کرنے پر قادر نہ ہو ،تو پھر اسے چاہیئے کہ اذان دینے کے بجائے ،از خود یا مسجد انتظامیہ کے تعاون سے کسی ایسے شخص کو اذان دینے کیلئے منتخب کرے جو اذان کے الفاظ صحیح ادا کرنے پر قادر ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع :(ومنها) - أن يكون تقيا لقول النبي - صلى الله عليه وسلم -: «الإمام ضامن، والمؤذن مؤتمن» ، والأمانة لا يؤديها إلا التقي.(1/150)
وفی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح :"ويكره التلحين" وهو التطريب والخطأ في الإعراب وأما تحسين الصوت بدونه فهو مطلوب (الی قولہ)"وهو التطريب" أي التغني به بحيث يؤدي إلى تغيير كلمات الأذان وكيفياتها بالحركات والسكنات ونقص بعض حروفها أو زيادة فيها فلا يحل فيه ولا في قراءة القرآن ولا يحل سماعه لأن فيه تشبها بفعل الفسقة في حال فسقهم فإنهم يترنمون اهـ من. الشرح ببعض تغيير قوله: "والخطأ في الإعراب" ويقال له لحن ويطلق اللحن على الفطنة والفهم لما لا يتفطن له غيره (199)
وفی الشامیۃ :وحاصلها أن السنة أن يسكن الراء من " الله أكبر " الأول أو يصلها ب " الله أكبر " الثانية، فإن سكنها كفى وإن وصلها نوى السكون فحرك الراء بالفتحة، فإن ضمها خالف السنة؛(1/386

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68025کی تصدیق کریں
0     648
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • کیا بناء داڑھی کے اذان و اقامت دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات