اگر کوئی انگلینڈ میں رہتا ہے اور یہاں گھر کو یکمشت خریدنا بہت مہنگا ہے ، اس صورت میں مورگیج(mortgage)پر ادھر گھر خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟جب کےوہ variable interest rates کو apply کرتے ہیں ،مہر بانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں جزاکم اللہ خیرا ۔
واضح ہو کہ غیر مسلم ممالک میں بھی سودی قرض لینا شرعاً جائز نہیں،لیکن اگر گھر خریدنے یا کرائے پر لینے میں واقعۃً مشکلات ہوں تو ایسی صورت میں سودی بینک سے مورگیج (قرض)لیا جاسکتا ہے ، اس طریقہ سے کہ گھر خرید کر دینے والا ادارہ گھر خرید کر اس کی اصل رقم اور اس پر انٹرسٹ کے نام سے جو منافع لیے جاتے ہیں, ان کی مجموعی رقم ملا کر مکان کی قیمت تجویز کی جائے اور جو کل رقم بن جائے , قرض دار (خریدار) اس کے اعتبار سے اول سے آ خر تک قسطیں ادا کرے ،گو یا کہ گھر کی مجموعی قیمت یہی ہے تو یہ صورت اختیار کرنے سے سود سے بھی بچ جائیگا اور گھر کا مالک بھی ہو جائیگا۔
کما فی صحیح المسلم: عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا، و مؤكله، و كاتبه، و شاهديه»، و قال: «هم سواء» اھ (3/1219)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1