محلے کی مسجد کی اذان سے کسی دوسری جگہ جماعت کرنا کیسا ہے کیا وہاں بھی اذان کہنا ضروری ہے برائے کرم وضاحت فرمائیں ۔
اولا تو اہل محلہ کو چاہئے کہ محلے کی مسجد میں نماز باجماعت کا اہتمام کریں،بلا کسی عذرکے مسجد کی جماعت ترک نہ کرے،البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے چند لوگ مسجد کی جماعت سے رہ جائے اور وہ اپنے طور پر گھر اور بیٹھک وغیرہ میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا چاہیں تو انہیں دوبارہ اذان دینا ضروری نہیں بلکہ محلے کی مسجد کی اذان ان کے لئے کافی ہوجائے گی۔