خرید و فروخت

بینک سے سولر سسٹم لگوانے کا حکم

فتوی نمبر :
69552
| تاریخ :
2023-12-04
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

بینک سے سولر سسٹم لگوانے کا حکم

السلام علیکم !
جناب عالی ! میں سولر سسٹم لگانا چاہتا ہوں ، اس کے لئے میں نے ایک بینک سے رابطہ کیا جس نے مجھ سے کچھ کاغذات مانگے جو میں نے پورے کیے مثلاً 1 ۔ اسی بینک میں اکاؤنٹ ، 2۔ national tax number ( filer ) ، 3۔ میرے کاروبار کی تفصیل ، 4۔ تین مختلف سولر کمپنیوں سے quotation (خرچے کی تفصیل ) یہ سارے کاغذات میں نے پورے کردیے ، اب بینک والے ان تینوں quatations میں سے ایک منتخب کریں گے جس کمپنی کا ریٹ کم ہو ، اور اس سولر سسٹم پر جتنا خرچہ آئیگا بینک وہ رقم کمپنی کو ادا کرے گا ( یعنی بینک مجھے نہیں دے گی بلکہ وہ رقم کمپنی کو دے گا) اب بینک سولر سسٹم پر 15 لاکھ خرچ کرے گا اس سے اوپر جو بھی خرچ آئے گا وہ میں ادا کروں گا ، اور بینک کو میں 5 سالوں میں 16 لاکھ 80 ہزار ادا کروں گا ، 28 ہزار ہر مہینے میں ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مذکور بینک انتظامیہ سولر کمپنی سے سولر پینل خرید کر از خود یا اپنے کسی وکیل کے ذریعے اس طور پر اپنے قبضے میں لائے کہ اس کا رسک اور ضمان بینک کی طرف منتقل ہوجائے ، اس کے بعد وہ نئے مستقل عقد کے ساتھ وہ سولر پینل ادھار قسطوں پر سائل کو فروخت کردے اور قیمت کی ادائیگی کے لئے مدّت بھی طے کرلی جائے اور کسی قسط کی تاخیر پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں شرعاً ایسا کرنا جائز اور درست ہوگا ، ورنہ بینک کے ساتھ ہونے والے عقد کی مکمل تفصیل اور ایگریمنٹ کی کاپی ارسال کرکے مکرر حکم شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : ( وصح بثمن حال ) و هو الأصل ( و مؤجل إلى معلوم ) لئلا يفضي إلى النزاع الخ۔ ( کتاب البیوع ، ج۴ ، ص۵۳۱، ط۔سعید )
و فی المبسوط للسرخسی : و إذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا و بالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا ( الی قولہ ) و هذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما و لم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز ؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد الخ۔ ( کتاب البیوع ، باب البیوع الفاسدۃ ، ج۱۳ ، ص۸ ، ط۔ دارالمعرفۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69552کی تصدیق کریں
0     1385
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات