ہدیہ

اولاد میں سے صرف ایک بیٹے اور بیٹی کو دکان ہبہ کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
69982
| تاریخ :
2023-12-26
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

اولاد میں سے صرف ایک بیٹے اور بیٹی کو دکان ہبہ کرنےکا حکم

السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ ایک بیوہ خاتون کی ملکیت میں انکا رہائشی گھر اور ایک دکان اور ایک چھوٹا گھر شامل ہے ( جو کہ کرائے پر دیے گئے ہیں ) اور ان کے ورثاء میں ان کا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں ، ان کے ساتھ بیٹا اور ایک بیٹی جو کہ بیوہ ہے , رہتے ہیں معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا وہ اپنی مرضی اور خوشی سے اپنی ملکیت کی دکان اپنی زندگی میں اپنے بیٹے اور اپنی بیوہ بیٹی کو دے سکتی ہے ؟ اور کیا اس کے لئے باقی تمام ورثاء کی رضامندی لینی ضروری ہے یا نہیں ؟ براہِ کرم ! قرآن و سنت سے اصلاح فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے مال و جائداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرّف کرسکتا ہے ، اس کے ذمّہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان مال و جائداد تقسیم کرنا لازم نہیں اور نہ ہی کسی بیٹے یا بیٹی کو اس میں حصّہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہے ، البتہ اگر سائلہ اپنی مرضی و خوشی سے اپنی جائداد میں سے مذکور دوکان اپنے ایک بیٹے اور بیوہ بیٹی کو ان کی ضرورت اور محتاجگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دینا چاہے ، تو اس کا بھی انہیں اختیار ہے ، دیگر اولاد سے رضامندی حاصل کرنا ضروری نہیں ، جبکہ اس کا درست طریقہ یہ ہے کہ مذکور بیٹے و بیٹی میں سے ہر فرد کو مذکور دوکان میں سے اس کے حصّے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے تاکہ یہ ہبہ و گفٹ شرعاً بھی درست ہوجائے ، محض کاغذات میں نام کردینا یا زبانی کلامی دینا کافی نہیں ، مگر بلا وجہ کسی کو اپنی جائداد سے محروم کرنا جائز نہیں بلکہ گناہ کا باعث ہے ، جس سے احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و تتم) الھبۃ بالقبض الکامل (و لو الموھوب شاغلاً لملک الواھب لا مشغولاً بہ) (کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید) ۔
و فی بدائع الصنائع: و ینبغی للرجل ان یعدل بین اولادہ فی النحلی لقولہ سبحانہ و تعالٰی ان اللہ یامر بالعدل و الاحسان (الی قولہ) و لان فی التسویۃ تالیف القلوب و یفضل یورث الوحشۃ بینھم فکانت التسویۃ بینھم اولیٰ و لو نحل بعضا و حرم بعضا جاز من طریق الحکم لانہ تصرف فی خالص ملکہ لا حق لاحد فیہ الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 6 ، ص 127 ، ط : سعید) ۔
و فی خلاصۃ الفتاویٰ: رجل لہ ابن و بنت اراد ان یھب لھما شیئاً فالافضل ان یجعل للذکر مثل حظ الانثیین عند محمد رحمہ اللہ و عند ابی یوسف رحمہ اللہ بینھما سواء ھو المختار لورود الآثار و لو وھب جمیع مالہ لابنہ جاز فی القضاء و ھو آثم الخ ( ج4 صـ 400 کتاب الھبۃ ، الجنس الثانی ط : رشیدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69982کی تصدیق کریں
0     1037
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات