طلاق معلقہ

شوہر کا بیوی کے والد کے گھر جانے پر اسکی طلاق معلق کرنا

فتوی نمبر :
70438
| تاریخ :
2024-01-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

شوہر کا بیوی کے والد کے گھر جانے پر اسکی طلاق معلق کرنا

کیافرماتے ہیں علماء و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ" اگر تم اپنےباپ کے گھر چلی گئی توتم پرطلاق ہوگی " اسکے بعدبیوی اپنے باپ کے گھر چلی گئی، گھرجانے کے بعد زوجین کااس پر اختلاف ہوگیا ،شوہر کہتاہے کہ میں نے ایک طلاق دی تھی ، اور بیوی کہتی ہے کہ نہیں ، آپ نے مجھے تین طلاقیں دیدی تھیں اب سوال یہ ہے کہ میرے اور بیوی میں سے کس کاقول معتبرہے ؟ نیز یہ واضح رہے کہ طلاق دیتے وقت میاں بیوی کے علاوہ کوئی دوسراموجود نہیں تھا جو اس معاملے پر گواہ بن سکے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے ، سوال کے سچ یا جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے ، اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اور مذکور الفاظ (اگر تم اپنے باپ کی گھر چلی گئی تو تم پر طلاق ہوگی ) کہنے کے بعد عورت اپنے والد کے گھر جا چکی ہو اور اب مذکور شخص ایک مرتبہ کہنے کا دعویدار ہو، اور تین مرتبہ کہنے سے انکاری ہو، جبکہ بیوی مذکور الفاظ کے تین مرتبہ سننے کا دعوی کررہی ہو ، اور بیوی کے پاس اپنے اس موقف کوثابت کرنے کے لئے شرعی شہادت بھی موجود نہیں ہے ، جب ایسی صورت حال ہوجائے کہ بیوی اپنے کانوں سے الفاظ طلاق تین مرتبہ سننا بیان کر رہی ہو ، اور اپنے بیان پر حلف اٹھانے اور قبر وآخرت کی جواب دہی کے لئے بھی تیار ہو ، اور شوہر تین طلاق سے انکاری ہونے کے ساتھ وہ تین طلاق نہ دینے پر حلف اٹھانے اور قبر وآخرت کی جواب دہی کے لئے بھی تیار ہو ، تو ایسی صورت میں عورت پر لازم ہے کہ "المرأۃ کا لقاضی" کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو مطلقۂ ثلاثہ سمجھے اور شوہر کو اپنے اوپر قطعاً قدرت نہ دے ، تاہم یہ معاملہ اگر قاضی "جج" کی عدالت میں چلا جائے اور قاضی طلاق کے متعلق گواہ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کی قسم پر اس کے حق میں فیصلہ دے کر بیوی کو اس کے ساتھ روانہ کر دے ، تو ایسی صورت میں بیوی اگر چہ گناہ گار نہ ہوگی ، مگر پھر بھی اسے چاہیئے کہ طلاق بالمال یا خلع کے ذریعہ اپنے شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار: تحت(قوله دين فقط) أي ولا يصدق قضاء لأنه يظن(الی قولہ) والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل له تمكينه. والفتوى على أنه ليس لها قتله، ولا تقتل نفسها بل تفدي نفسها بمال أو تهرب، كما أنه ليس له قتلها إذا حرمت عليه وكلما هرب ردته بالسحر. وفي البزازية عن الأوزجندي أنها ترفع الأمر للقاضي، فإنه حلف ولا بينة لها فالإثم عليه. اهـ.(ج3 ص 351 باب الصریح ط سعید ) ۔
فی البحرالرائق: والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لها تمكينه هكذا اقتصر الشارحون وذكر في البزازية وذكر الأوزجندي أنها ترفع الأمر إلى القاضي فإن لم يكن لها بينة يحلفه فإن حلف فالإثم عليه اهـ. ولا فرق في البائن بين الواحدة، والثلاث اهـ.(ج 3 ص 277 باب الصریح ط سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70438کی تصدیق کریں
0     573
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات