خرید و فروخت

والد کی اجازت کے بغیر بیچی گئی جائیداد کی بیع کا حکم

فتوی نمبر :
70457
| تاریخ :
2024-01-21
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

والد کی اجازت کے بغیر بیچی گئی جائیداد کی بیع کا حکم

کیافرماتےہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ والد کی زندگی میں اس کی اولاد(یعنی بیٹے)اس کی ذاتی جائیداد زمین وغیرہ اس کی اجازت کےبغیر فروخت کر سکتے ہیں یانہیں؟اوراگرفروخت کردیں توشرعاًاس بیع کاکیاحکم ہوگا ؟،جبکہ والدکوانتقال تک اس لین دین کااندازہ بھی نہ ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ والداپنی صحت والی زندگی میں اپنےمال و جائیداد کامالک ہوتاہےاولاد کااس کےعلم میں لائےبغیراس کی ذاتی جائیداد کوفروخت کرناشرعاً جائزنہیں ،لہذااولاد کےلئےاپنےوالد کی جائیداد کو اپنی ملکیت سمجھ کراس کی اجازت ورضامندی کےبغیرفروخت کرنےکی صورت میں یہ بیع شرعاً نافذنہ ہوگی بلکہ باطل ہوگی،اور والد کےانتقال کےبعدبھی دیگر ورثاء کی اجازت سےاس بیع کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ فریقین کوازسرنوعقدکرنالازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قولہ: علی انہ لمالکہ الخ) ای علی ان البیع لاجل مالکہ لا لاجل نفسہ، وھذا ماخوذ من البحر حیث قال: ولو قال المصنف باع ملک غیرہ لمالکہ لکان اولٰی لانہ لوباعہ لنفسہ لم ینعقد اصلا کما فی البدائع لکن صاحب المتن قال فی منحہ , اقول یشکل علی مانقلہ شیخناعلی البدائع ماقالوہ من ان المبیع اذا استحق لاینفسخ العقد فی ظاھر الروایۃ بقضاء القاضی بالاستحقاق وللمستحق اجازتہ وجہ الاشکال ان البائع باع لنفسہ لا للمالک الذی ھو المستحق مع انہ توقف علی الاجازۃ ویشکل علیہ بیع الغاصب فانہ یتوقف علی الاجازۃ، فالظاھر مافی البدائع فلاینبغی ان یعول علیہ لمخالفتہ لفروع المذھب وذکر نحوہ الخیرالرملی ثم اشتھر ان مافی البدائع روایۃ خارجۃ عن ظاھر الروایۃ الخ (ج5 صـ107-108کتاب البیوع فصل فی الفضولی ط: ایچ ایم اسعید)۔
وفیہ ایضاً: تحت (قولہ: الا فی ھذا الخمسۃ) (الی قولہ) لوشراہ الغاصب من مالکہ او وھبہ لہ او ورثہ لاینفذ بیعہ قبلہ الخ (ج5 صـ109کتاب البیوع فصل فی الفضولی ط: ایچ ایم اسعید)۔
وفیہ ایضاً: تحت (قولہ: من المالک) افاد انہ لاتجوز اجازۃ وارثہ کما یذکرہ قریبا ویغنی عن ھذا تصریح المصنف بان من شرط الاجازۃ قیام صاحب المتاع الخ (ج5 صـ113کتاب البیوع فصل فی الفضولی ط: ایچ ایم اسعید)۔
وفی بدائع الصنائع: (ومنھا) قیام المالک حتی لو ھلک المالک قبل اجازتہ لایجوز باجازۃ ورثتہ الخ (ج5 صـ151 کتاب البیوع فصل واما الذی یرجع الی امعقود علیہ فانواع ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70457کی تصدیق کریں
0     864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات