طلاق معلقہ

اگر میں نے فحش فلم دیکھی تو میری بیوی کو طلاق کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70640
| تاریخ :
2024-01-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

اگر میں نے فحش فلم دیکھی تو میری بیوی کو طلاق کہنے کا حکم

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! مسئلہ یہ ہے کہ شوہر نے خود اپنے آپ کو مشروط کرلیا ہے، جیسے کہ ”اگر میں نے کبھی بھی فحش فلم دیکھی تو میری بیوی کو طلاق“ اور تعداد کا کوئی قول نہیں کیا ہے، تو اگر خدانخواستہ وہ غلطی سے یا جان بوجھ کر اگر دیکھ لیتا ہے تو کیا طلاق واقع ہوگی؟ اس مسئلہ کا تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں ، جزاکم اللہ خیرا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ فحش فلمیں دیکھنا ناجائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے ، لہٰذا اس سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے ، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے فحش فلموں سے بچنے کےلئے مذکور الفاظ ” اگر میں نے کبھی بھی فحش فلم دیکھی تو میری بیوی کو طلاق “ کہہ دیے تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی معلق ہوچکی ہے ، لہٰذا شخصِ مذکور جب بھی فحش فلم دیکھے گا تو اس کی بیوی پر معلق ایک طلاق واقع ہو جائے گی ، اور شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہوگا ، اگر دورانِ عدت زبانی طور پر کہہ دے کہ ”میں رجوع کرتا ہوں“ وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کرلے تو اس سے بھی رجوع درست ہوجائے گا اور دونوں کا ایک ساتھ رہنا جائز ہوگا ، ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح ختم ہوجائے گا اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم ذلك أزكى لهم إن الله خبير بما يصنعون (النور:30)۔
کمافی الفتاوی الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق اھ (ج1، صـــ 420، ط: ماجدیہ)۔
وفی الھدایۃ: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح: قوله: أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص اھ (ج2، صـــ61، ط: انعامیہ)۔
وفیھا ایضاً: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (ج2، صـــ88، ط: انعامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70640کی تصدیق کریں
0     920
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات