طلاق معلقہ

"تم نے اگر بال کاٹے تو میری بیوی نہیں" کہنےکا حکم

فتوی نمبر :
70797
| تاریخ :
2024-02-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"تم نے اگر بال کاٹے تو میری بیوی نہیں" کہنےکا حکم

شوہر کا یہ بول دینا کہ تم نے بال کاٹے تو میری بیوی نہیں، تو کیا بال کاٹنے سے طلاق واقع ہو جائیگی ؟ میرے بال بہت لمبے ہیں، میرے لیے سنبھالنا مشکل ہے،نہ حفاظت ہے نہ خیال رکھا جاتاہے، اس بات کو تین سال سے زیادہ وقت ہو گیا، کیا حکم ہے اس بارے میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ مذکور الفاظ "اگر تم نے بال کاٹے" الخ سے سائلہ کے شوہر کی نیت کیا تھی؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر مذکور الفاظ سے سائلہ کے شوہر کی نیت سائلہ کو طلاق دینے کی کی ہو ،تو ان الفاظ سے تعلیق طلاق منعقد نہ ہوگی، چنانچہ اب اگر سائلہ اپنے بالوں کو کاٹےگی تو اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، البتہ اگر مذکور الفاظ سے سائلہ کے شوہر کی نیت طلاق دینے کی ہو تو ایسی صورت میں مذکور الفاظ سے ایک طلاق بائن معلق ہوچکی ہے، چنانچہ اب سائلہ اپنے بال کاٹےگی تو اس سے اس پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر اس کا نکاح ختم ہو جائیگا، جس کے بعد سائلہ عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی اور سائلہ کے شوہر کو رجوع کرنے کا حق حاصل نہ ہوگا، تاہم اگر دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے عدت کے دوران یا عدت گزر نے کے بعد گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تحقق کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کے ذریعہ تجدید نکاح لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية : واذا اضافه الى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقاً مثل أن يقول لامرأته ان دخلت الدار فأنت طالق اھ (ج ا، ڈ 420، ط: ماجدية)۔
وفيه أيضاً : ولو قال ما أنت لى بامرأة أو لیست لك بزوج ونوی الطلاق يقع عند ابي حنيفة رحمه الله تعالى وعندهما لا يقع الخ(ج1، ص 375)۔
وفيه أيضاً : ( واما حكمه فوقوع الفرقة بإنقضاء العدة وبدوعه في البائن الخ (ج۲ ص۱۹۱، ط: رشیدية)۔
وفى بدائع الصنائع : واما حكم الطلق البائن فالطلاق البائن نوعان : أحدهما الطلقات، والثاني الطلقة الواحدة البائنۃ ( الى قولة ) وزوال الملك أيضا حتى لا تحل له وطؤها الا بنکاح جدید (الی قوله) يحرم حرمة غليظة حتى يجوز له نكاحها من غيرأن تتزوج بزوج آخر، لأن ما دون الثلاثة وان كان بأئنا فانه يوجب زوال الملك لا زوال حل المحلية اهـ (ج3، ص 287، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70797کی تصدیق کریں
0     724
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات