ہدیہ

بڑے بیٹے کا باپ سے حصہ طلب کرنا

فتوی نمبر :
70891
| تاریخ :
2024-02-13
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بڑے بیٹے کا باپ سے حصہ طلب کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب مفتی صاحب! ایک اہم مسئلہ ہے جسکے حل کیلئے آپ کی رہنمائی درکار ہے ، جس کے حل کے لئے پیش خدمت ہوا ہوں ، جن کی گزارشات کچھ یوں ہیں:
میں ایک پر ائیویٹ کمپنی میں بطور کوالٹی کنٹرولر محنت مزدوری کرتا رہا ہوں ،قلیل آمدنی سے بچوں کی اللہ کے فضل و کرم سے رزق حلال کھا کر بچوں کو پڑھایا لکھایا، دو بچیوں اور دو بیٹوں کی شادی بیاہ کی ، مگر رضاءِ الہی یا تقدیر کا لکھا ان دونوں بچیوں کی طلاق ہوگئی، اب وہ میرے پاس زیرِ کفالت ہیں، بڑے صاحبزادے گذشتہ 10 بارہ سال سے 3 بچوں کے ساتھ بیروز گار ہیں، وہ بھی میرے ہی ساتھ رہائش پذیر ہے ،ان کی کفالت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے،
جناب ! میری زوجہ محترمہ ایک سرکاری اسکول میں پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر فرائض کی انجام دہی کرتی رہی ہیں،ان کی ریٹائرمنٹ سے پیشن جو آتی ہے، اس سے گزر بسر ہو رہا ہے، میری رہائش نیا ناظم آباد ، سوسائٹی میں ہے ،میرے چھوٹے بیٹے نے بنک سے قرض لیکر اسکی تعمیر گراؤنڈ + ون بنوایا ،جس کی ادائیگی تا حال وہ بنک کو کر رہا ہے ،میرے والدین کی پراپرٹی بلاک H نارتھ ناظم آباد میں تھی، جنکی وفات کے بعد وراثت کی رقم مبلغ 24,00000 لاکھ ملی اور کچھ زوجہ کی ریٹا ئرمنٹ کے بعد جورقم 1700000 لاکھ ہے ،جس کو ملا کر ایک نیا ناظم آباد پلاٹ خریدا جس کی ادائیگی جمع کمیشن 4300000 ادائیگی کی، بقیہ مکان کی تعمیر میں جتنی رقم لگی میرے چھوٹے بیٹے نے بنک سے قرضہ لیکر تمام گھر والوں کیلئے آشیانہ تعمیر کروایا کہ سکون اور اطمینان سے مل جل کر رہیں گے -
گراؤنڈ فلور پر بڑے بیٹے کو رکھا ہوا ہے ،جبکہ چھوٹا بیٹا جو بیرون ملک ملازم ہے جو1st Floor پر رہائش پذیر ہے، جو سال میں ایک مہینے کے لیے آتا ہے، اس مکان کی تمام تر تعمیری اخراجات چھوٹے بیٹے نے بیرون ملک کے بینک سے قرضہ لیکر اسکی ادائیگی پابندی سے کر رہا ہے، اس میں صرف بڑی صاحب زادی کا طلائی کا سیٹ جوکہ شادی میں دیا تھا ،اسکو بیچنا پڑا جس کی مالیت 120,000 تھی، ضرورت کے تحت مکان کی تعمیر میں ادائیگی کرنی پڑی، جبکہ بڑے بیٹے نے کوئی رقم نہیں دی ، صرف دورانِ تعمیر میرے ساتھ معاونت کرتا رہا،
اب بڑے بیٹے نے وارثت میں اپنے حصہ کا مطالبہ کر دیا ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے، اسی سلسلے میں آپ کی شرعی رہنمائی درکار ہے، میرا ایک فلیٹ بلاک 7 میں تھا جس کی ادائیگی ماہا نہ اقساط اپنی سیلری میں کٹواتا تھا، فلیٹ اس شرائط پر دیا گیا تھا جب بچیوں کی شادی کے موقع پر اسکو بیچ کر دونوں بچیوں کی شادی پر خرچ کیا جائیگا جو کہ ایسا ہی کیا جو کہ بچیوں کی شادی پر بیچنا پڑا،
جبکہ موصوف فیاض الدین کو چھوٹے بیٹے نے بیرون ملک ، پولینڈ کے ورک پرمٹ کی مد میں 10,000 درہم ادائیگی کی تمام انتظامات کیلئے اس وقت ایک درہم کی مالیت پاکستانی75 تھی جو پاکستانی 750,000 روپے بنتے ہیں، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر موصوف نہیں گئے ،وہ رقم بھی ضائع ہو گئی ،چھوٹا بیٹا تو بہتری چاہتا تھا کہ بھائی برسر روز گار ہو جائے،
1.کیا ہم دونوں نے جو زندگی بھر کمایا اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، بیوی کی پینشن میں ان کا کوئی حصہ ہے؟ جبکہ میرے ناقص علم کے مطابق وراثت باپ کی ملکیت پر آتی ہے ناکہ ماں کی ملکیت پر۔
2.دونوں بچیوں جو کہ طلاق شدہ ہیں ،انکی وارثت میں کتنی رقم ہوگی ؟ زیر رہائش مکان پرجو رقم میری لگی، پلاٹ کی خریداری میں صرف ہوئی تو وہ مبلغ 2400000 لاکھ ہے، جو کہ باپ کی وراثت ہے۔
3.دونوں بیٹوں کی رقم کتنی بنے گی ؟
4.زوجہ محترمہ کا کتنا حصہ ہوگا ؟
قبلہ مفتی صاحب!مجھے شرعی احکام سے آگاہی چاہیئے جو کہ آپ کے لیٹر پیڈ پر ہو،تاکہ کسی کو اعتراض کی گنجائش نہ ہو، عدالت میں جمع کروا کر بڑے بیٹے کے حصہ کی ادائیگی کی جائے،آپ کی گراں قدر خدمت پر دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی آپ کے علم و عمل، پرہیز گاری تقویٰ میں اجر عظیم عطا فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے تمام ذاتی مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان مال و جائیداد تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں اور نہ کسی بیٹے یا بیٹی کو اس میں حصہ داری کے مطالبہ کا حق ہے، لہذا سائل اور اس کی بیوی پر بھی زندگی میں اپنی جائیداد اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں ہے، لہذا سائل کے بڑے بیٹے کا مطالبہ شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے ،جبکہ پنشن کے طور پر ملنے والی رقم سائل کی بیوی کی ملکیت ہے، اس میں بھی کسی وارث کا حق نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ الآیۃ (آیتـ 90 سورۃ النحل)
وفی بدائع الصنائع: وینبغی للرجل أن یعدل بین اولادہ فی النحلی لقولہ سبحانہ وتعالی " ان اللہ یأمر بالعدل والإحسان (إلی قولہ) ولأن فی التسویۃ تالیف القلوب، وتفضیل یورث الوحشۃ بینھم فکانت التسویۃ بینھم أولی ولو نحل بعضاً وحرم بعضاً جاز من طریق الحکم لأنہ تصرف فی خالص ملکہ لا حق لأحد فیہ الخ (کتاب الھبۃ فذسل واما الشرائط فانواع ج6 صـ 127ط: سعید)
وفی خلاصۃ الفتاوی: رجل لہ ابن و بنت اراد أن یھب لھما شیئا فالأفضل أن یجعل للذکر مثل حظ الأنثیین عند محمد رحمہ اللہ الخ (کتاب الھبۃ الجنس الثانی ج4 صـ 400 ط:رشیدیۃ)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ والمال) أی من حیث (إلی قولہ) تعریف المال بما یمیل إلیہ الطبع ویمکن ادخارہ لوقت الحاجۃ، وأنہ خرج بالإدخار المنفعۃ فھی ملک لا مال لأن الملک ما من شأنہ أن یتصرف فیہ الخ (کتاب البیو باب البیع الفاسد ج5 صـ 51 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70891کی تصدیق کریں
0     613
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات