طلاق معلقہ

"اگر میں نے شادی کی تو میری بیوی کو طلاق" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
71036
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر میں نے شادی کی تو میری بیوی کو طلاق" کہنے کا حکم

میں نے اگر شادی کی تو میری بیوی کو طلاق ،کیا اس سے طلاق واقع ہوجائےگی اور اگر شادی کرنی ہے تو کیا کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شخص کا مذکور الفاظ "میں نے اگر شادی کی تو میری بیوی کو طلاق "کہنے سے تعلیق منعقد ہوکر طلاق معلق ہوجاتی ہے،لہذا ایسا شخص جب بھی شادی کریگا ،اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوکر مذکور یمین پوری ہوجائیگی،جس کے بعد یہ شخص اسی لڑکی سے تجدید نکاح کرکے یا کسی دوسری لڑکی سے شادی کرکے ساتھ رہ سکتا ہے،بہر دو صورت اس کی بیوی پر مزید کوئی طلاق واقع نہ ہوگی،تاہم پہلی مطلقہ بیوی سے تجدیدِ نکاح کرنے کی صورت میں اس شخص کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہیگا،اس لیے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى الهندية: إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: إن تزوجتك فأنت طالق أو كل امرأة أتزوجها فهي طالق الخ (ج1 ص420 کتاب الطلاق،الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية الخ (ج1 ص473 کتاب الطلاق،الباب الثانی فی إیقاع الطلاق،الفصل الرابع ط: ماجدیۃ)۔
وفی الھدایۃ: وإذا اضاف الطلاق الی النکاح وقع عقیب النکاح مثل ان یقول لامرأۃان تزوجتک فانت طالق او کل امرأۃ أتزوجھا فھی طالق الخ(ج2 ص398 کتاب باب الایمان فی الطلاق ط: رحمانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71036کی تصدیق کریں
0     1106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات