طلاق معلقہ

"اگر عدالت یا تھانے گئی تو طلاق" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
71239
| تاریخ :
2024-02-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر عدالت یا تھانے گئی تو طلاق" کہنے کا حکم

میرے شوہر نے مجھے کہا اگر عدالت یا تھانے گئی تو تم کو مجھ سے طلاق ہے اس کے گھر والوں نے مجھے بہت تنگ کیا تھا وہ بھی ہمیشہ مجھے مارتے ہیں گھر سے نکال دیتے ہیں مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی پھر بار بار مجھے کہتا ہے کہ جاو نا کیوں نہیں جاتی عدالت , پھر آخر میں مجبورہو کر گئی میں طلاق نہیں چاہتی ہوں، تو کیا اب مجھ پر طلاق واقع ہو گئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر مذکور الفاظ"اگر عدالت یا تھانے گئی تو تم کو مجھ سے طلاق ہے" فقط ایک بار کہے ہوں تو اس سے سائلہ پر ایک طلاقِ رجعی معلق ہو چکی تھی ،چنانچہ اس تعلیق کے بعداگر سائلہ عدالت یا تھانے گئی ہو تو اس سے سائلہ پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے ، جس کے بعد دوران عدت شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے،چنانچہ اگر شوہر قولاْ یا عملاْ رجوع کرلے تو دونوں کا نکاح حسبِ سابق بر قراررہے گا ، البتہ اگر شوہر نے دروانِ عدت رجوع نہیں کیا تو عدت گزرنے سے یہ طلاق , طلاقِ ِ بائن بن جائے گی ، اور اس سے دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جائے گا جس کے بعد شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار نہ ہوگا ، تاہم عدت گزرنے کے بعد بھی اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں ،تو اسکے لئے باضابطہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرکےدوبارہ نکاح کرنا لازم ہوگا ، مگر بہر دو صورت آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ، اس لئے آئندہ طلاق کےمعاملہ میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاترخانیۃ:اذا قال لامراتہ انت طالق لو دخلت الدار لم تطلق حتی تدخل الدار الخ(ج 2 ص 61)۔
وفی الھدایۃ: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي الخ(باب ایقاع الطلاق،ج 2،ص 61،ط: انعامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71239کی تصدیق کریں
0     796
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات