خرید و فروخت

سونا قسطوں پر فروخت کرنا

فتوی نمبر :
72645
| تاریخ :
2024-04-22
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

سونا قسطوں پر فروخت کرنا

میں قسطوں کا کاروبار کرتا ہوں، خالص سونا لے کر قسطوں پر بیچتا ہوں، مثلاً، دو لاکھ کا خالص سونا لے کر (230000) پر قسطوں میں بیچتا ہوں،منافع کم زیادہ ہو جاتا ہے، اب یہ سود تو نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سونا قسطوں پر ادھار فروخت کرنے کےلئے بھی وہی شر ائط ہیں جو دیگر اشیاء کےلئے ہیں ، مثلاً
(1) مجلسِ عقد ہی میں مکمل سونے پر قبضہ کر لیا جائے۔
(2) ادھار کی مدت متعین کرلی جائے۔
(3) کل اقساط مقرر کر کے ہر ماہ کی قسط بھی متعین کر لی جائے۔
(4) کسی قسط کی تاخیر کی صورت میں اضافی رقم کی شرط نہ لگائی جائے۔
البتہ سونے کے لئے پانچویں شرط یہ بھی ہے کہ بازاری نرخ سے زیادہ ادھار فروخت کرنے میں چونکہ سود کا حیلہ ہے اس لئے ادھار لین دین کی صورت میں مارکیٹ ریٹ پر ہی سونے کی خرید و فروخت کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : (يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وَذَرُوا ما يقي من الربا إِن كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَمْ تفعلوا فأذنوا بحرب من الله ورسوله فإن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ( سورة البقرة، الأية : 278-279)-
وفي آية أخرى : يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا الربا أضعافا مضاعفة واتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( سورة آل عمران ، الأية : 130 )-
و في سنن أبي داود : عبد الله بن مسعود قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌آكل ‌الربا، ‌ومؤكله ‌وشاهده ‌وكاتبه ( ‌‌باب في آكل الربا وموكله، ج 3، ص 244، رقم : 3333، ط : المكتبة العصرية، بيروت)-
و في بحوث في قضايا فقهية معاصرة لشيخ الإسلام : وأما عقد البيع فلا يصح، إلا إذا اتفق الفريقان على أجل معلوم وثمن معلوم، فلا بد من الجزم بأحد الشقوق المذكورة في المساومة، فلو قال البائع مثلا: إن أديث الثمن بعد شهر فالبضاعة بعشرة، وإن أديته بعد شهرين، فهو باثني عشر، وإن أديته بعد ثلاثة أشهر، فهو بأربعة عشر وافترقا على ذلك بدون تعيين أحد هذه الشقوق، زعما من المشتري أنه سوف يختار منها ما يلائمه في المستقبل، فإن هذا البيع حرام بالإجماع، ويجب على العاقدين أن يعقداه من جديد بتعيين أحد الشقوق واضحا انتهى (الجزم بأحد الثمنين شرط للجواز ، ج 1، ص 14، ط : مكتبة دار العلوم، كراتشي)-
وفيه أيضا : فأما عند الحنفية فيجوز هذا البيع لأن الأثمان لا يشترط فيها كونها مملوكة للعاقد عند البيع عندهم فيصح فيہا التأجيل عند اختلاف الجنس، قال شمس الأئمة السرخسي رحمه الله وإذا اشترى الرجل فلوسا بدراهم ونقد الثمن، ولم تكن الفلوس عند البائع، فالبيع جائز ، لأن الفلوس الرائجة ثمن كالنقود ، وقد بينا أن حكم العقد في الثمن وجوبها ووجودها معا، ولا يشترط قيامها في ملك بائعها لصحة العقد ، كما لا يشترط ذلك في الدراهم والدنانير فصار البيع حينند بيعا بثمن مؤجل، وذلك جائز في الأجناس المختلفة انتهى ـ (النسيئة في تبادل العملات بغير جنسها، ج 1، ص 178)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72645کی تصدیق کریں
1     1944
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات