ہدیہ

زندگی میں جائیداد کی تقسیم کے موقع پر شادی کا خرچہ الگ کیا جا سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
72725
| تاریخ :
2024-04-26
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زندگی میں جائیداد کی تقسیم کے موقع پر شادی کا خرچہ الگ کیا جا سکتا ہے ؟

میرے والد صاحب نے مبلغ 55,000,000 ( پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے) کا گھر بیچا ہے ، ہم دو بہنیں اور دو بھائی ہیں جس میں سے مبلغ 60,00,000 ( ساٹھ لاکھ روپے) قرضہ مبلغ 500,000 ( پانچ لاکھ روپے کمیشن اور مبلغ 400,000 چار لاکھ روپے ٹیکس دے دیا ہے۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے برابر حصہ دینا ہے اور 02 بچوں کی شادی کا خرچہ بھی کرنا ہے جو مبلغ اسی لاکھ،80,00,000 روپے بنتے ہیں ،کیا برابری کے باوجود شادی کا خرچہ دینا بنتا ہے؟ جبکہ میرے والدین نے سازش کر کے مجھے گھر سے نکالا ہے جبکہ باقی سب ساتھ ہیں۔ مجھے حصہ دینے کے بعد والد صاحب نے ہی گھر کا نظام چلایاجبکہ میں نے اپنے گھر کا نظام از خود چلایا ہے تو اس میں برابری کیسے ہوئی ،میرا دکان کے سرمائے میں % فیصدی حصہ تھا جس کا نفع مبلغ 60,80,000 ساٹھ لاکھ اسی ہزار روپے ) بنا تھا، جو ابھی تک مجھے نہیں ملا جس وقت میرا نفع چھینا تھا اس وقت روٹی 7 روپے کی تھی اب روٹی 30 کی ہے میں انتہائی طور پر تنگ آکر آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں کہ میرا نفع مجھے موجودہ ویلیو کے حساب سے لے کر دیں اور جب تک مجھے میرا نفع نہیں ملتا اس وقت تک میں اس دکان کی ہر قسم کی انکم ان سب پر حرام کرتا ہوں ،اور یہ سب میں اللہ پاک کو گواہ بنا کر بول رہا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کےوالد نے اس کی کمائی کس طرح چھین لی اور یہ کہ سائل اپنے والد کے ساتھ مشترکہ گھر اور کاروبار میں ساتھ رہ رہا تھا یا دونوں کا کاروبار الگ الگ تھا تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان مال و جائیداد تقسیم کرنا لازم نہیں اور نہ ہی کسی بیٹے یا بیٹی کو اس میں حصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہے ، البتہ اگر وہ شخص اپنی مرضی سے اپنی اولاد کے درمیان اپنا مال و جائیداد تقسیم کرنا چاہے تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز اور درست ہے ، مگر یہ تقسیم ِترکہ نہیں بلکہ ہبہ اور گفٹ ہے ، جس کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ وہ شخص اپنی بقیہ زندگی اور دیگر متعلقہ ذمہ داریوں (بچوں کی شادی بیاہ وغیرہ)کے لئے محتاط اندازے کے مطابق جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی اولاد ( بیٹوں اور بیٹیوں ) میں برابر تقسیم کر کے ہر فرد کو اسکے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست ہو جائے ، محض کاغذات میں نام کر دینا یا زبانی کلامی دینا کافی نہیں ، پھر بہتر اور افضل یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاء میں سب کو برابر اور یکساں رکھے کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے کہ سب ہی اس کی اولاد ہیں ، تاہم اگر کسی بیٹے ، بیٹی کی خدمت گزاری ، دینداری وغیرہ کی بناء پر اسے دوسری اولاد کے مقابلے میں زیادہ دینا چاہے تو شرعاً اسکی بھی اجازت ہے مگر بلا وجہ کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کہ یہ گناہ ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں سائل کے والد کا اپنی اولاد کی شادی کے لئے کچھ رقم الگ کرکے باقی رقم اپنی اولاد میں برابر تقسیم کرنا شرعاً جائز عمل ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، سائل کو چاہیئے کہ اپنے اس جذباتی رویہ اور طرز عمل سے باز آکر اپنے والد سے مکمل احترام سے پیش آئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : و ینبغی للرجل ان یعدل بین اولادہ فی النحلی لقولہ سبحانہ و تعالٰی ان اللہ یامر بالعدل و الاحسان الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 6 ، ص 127 ، ط : سعید ) ۔
و فی البحر الرائق : یکرہ تفضیل بعض الاولاد علی البعض فی الھبۃ حالۃ الصحۃ ( الی قولہ ) و فی الخلاصۃ المختار التسویۃ بین الذکر و الانثیٰ فی الھبۃ الخ ( کتاب الھبۃ ج 7 ، ص 288 ، ط : ماجدیہ ) ۔
و فی الھندیۃ : و لو وھب رجل شیئاً لاولادہ فی الصحۃ و اراد تفضیل البعض علی البعض ( الی قولہ ) لاباس بہ اذا لم یقصد بہ الاضرار سوی بینھم یعطی الابنۃ مثل ما یعطی للابن و علیہ الفتوٰی الخ ( کتاب الھبۃ ، ج 4 ، ص 391 ، ط : ماجدیہ )۔
و فی رد المحتار : و لو وھب شیئاً لاولادہ فی الصحۃ و اراد تفضیل البعض علی البعض روی عن ابی حنیفۃ لا باس بہ اذا کان التفضیل لزیادۃ فضل الدین ( کتاب الھبۃ ، ج 4 ، ص 444 ، ط : سعید ) ۔
و فی الدر المحتار : ( و تتم ) الھبۃ ( بالقبض ) الکامل ( و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ ) ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72725کی تصدیق کریں
0     1174
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات