خرید و فروخت

ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
72733
| تاریخ :
2024-04-27
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی خرید و فروخت کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ٹک ٹاک کے اکاؤنٹ بنا کر بیچتا ہوں اور اس سے تھوڑی بہت انکم ہو جاتی ہے ،جب میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ سیل کرتا ہوں تو اس پر کوئی کنٹینٹ نہیں ہوتا ،کیا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر بیچنا جائز ہے یا ناجائز ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹک ٹاک سمیت کوئی بھی سوشل اکاؤنٹ کوئی عین نہیں، کہ جسے قیمۃً کسی اور پر فروخت کر کے اس کی قیمت وصول کرلی جائے، بلکہ اس طرح اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کے حقوق دوسروں کی طرف منتقل کر کے اپنے حق سے دستبردای کے عوض رقم لی جاتی ہے لہذا سائل اگر بغیر کونٹینٹ کے صرف ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو دیکر اس کےعوض رقم لیتا ہو تو سائل کی کمائی درست ہے، البتہ اگر سائل کو یقین یا غالب گمان کی حد تک معلوم ہو کہ لینے والا ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو غلط اور ناجائز کاموں میں استعمال کرے گا تو ایسے شخص کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ دینے سے بچنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر القرطبی: ومن الناس من یشتری لھو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ بغیر علم ویتخذھا ھزوا أولئک لھم عذاب مھین (6)
فیہ خمسۃ مسائل: الأولی: قولہ تعالی (ومن الناس من یشتری لھو الحدیث) "من" فی موضع رفع البتداء و "لھو الحدیث" الغناء فی قول ابن مسعود و ابن عباس و غیرھما،۔ النحاس: و ھو ممنوع بالکتاب والسنۃ، والتقدیر: من یشتری ذا لھو أو ذات لھو، مثل: "سئل القریۃ" (1) ]یوسف: 82[ أو یکون التقدیر: لما کان إنما اشتراھا یشتریھا ویبالغ فی ثمنھا کأنہ اشتراھا للھو (2) قلت ھذھ إحدی الآیات الثلاث التی استدل بھا العلماء علی کراھۃ الغناء والمنع منہ اھ (14/51)
وفی الدر المختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) اھ (کتاب الإجارۃ ج 6 صـ 55 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72733کی تصدیق کریں
0     3047
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات