خرید و فروخت

قیمت پڑھنے پر آڈر دئیے ہوئے لوہے کی اضافی قیمت کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
72752
| تاریخ :
2024-04-28
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قیمت پڑھنے پر آڈر دئیے ہوئے لوہے کی اضافی قیمت کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا عبد الغفار بھائی سے 10 ٹن سریا خریداری کا معاہدہ ہوا، جس کی قیمت (2150000) اکیس لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر ہوئی اور میں نے مبلغ (2000000) بیس لاکھ روپے جمع کروا دیئے، بقایا رقم مال کے پہنچنے پر ادا کرنی تھی، کچھ دنوں بعد بھائی عبدالغفار کا فون آیا کہ آپ کا مال پہنچ گیا ہے، کہاں بھیجنا ہے؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ ہماری مجبوری (برسات کی وجہ سے) میں اپنی سائیٹ پر مال نہیں اتار سکتا، آپ فی الحال اپنے اسٹور میں رکھ لیں، اس پر عبد الغفار بھائی نے مال اپنے پاس رکھنے سے معذرت کی، میں نے کہا کہ میں خود اپنی جگہ کا انتظام کر لیتا ہوں، کچھ دیر بعد اُن کا فون آیا کہ میں اپنے پاس مال اتار لیتا ہوں اور انہوں نے مال اتار لیا اور تقریباً ایک ماہ کے اندر انہوں نے مجھے فون کیا کہ اگر آپ کو فی الحال مال کی ضرورت نہیں ہے، تو میں اسے بیچ لوں؟ آپ کو بوقتِ ضرورت پورا کردوں گا، اس کے کچھ عرصہ بعد سریا کا ریٹ کم ہو گیا، تو عبدالغفار کے بڑے بھائی افتخار بھائی نے فون کیا کہ اب آپ اپنا مال لے لیں یا پیسے لے لیں، میں نے انکار کیا اور کچھ عرصہ بعد پھر مال زیادہ مہنگا ہو گیا تو میں نے ان کو فون کیا کہ اب مال دیدیں یا پیسے ادا کردیں، تو انہوں نے کہا کہ اب سریا مہنگا ہے، آپ بوقتِ ضرورت اٹھا لیجئے گا، جب مجھے کام ملا تو میں نے ان سے رابطہ کیا کہ اب میرا کام شروع ہو چکا ہے، آپ میرا سریا مجھے واپس کریں، تو وہ مجھ سے چند دن اور پھر تین ہفتے تک لیت و لعل کرتا رہا، پھر کچھ دنوں کے بعد مجھے کہا کہ میں نے آپ کا اور اپنا مسئلہ مفتی صاحب کے سامنے رکھا ہے، اب جو فیصلہ مفتی صاحب کریں گے، اس پر عمل کروں گا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اب میں ان سے سریا کا مطالبہ کرتا ہوں، لیکن وہ مجھے کہتے ہیں کہ اس وقت ریٹ کم تھا، اب آپ اوپر مزید موجودہ حساب سے رقم دیں، تب ہم سریا دیں گے۔ شرعاً کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر مذکور شخص کے ساتھ سریا کی خریداری کا معاہدہ کیا ہو اور قیمت بھی طے کر دی ہو ،اور بائع (عبد الغفار) کی طرف سے مشتری (سائل) کو مبیع پر قبضہ کرنے کی اجازت دے کر اس کا مال اس طور پر الگ کر دیا تھا کہ اس کا رسک مشتری (سائل) کی طرف ٹرانسفر (منتقل) ہو گیا تھا، تو اس صورت میں شرعاً یہ بیع درست اور تام منعقد ہو گئی تھی، اس کے بعد مسمی عبدالغفار کا بوقتِ ضرورت سائل کے ملکیتی سریا کو اس کی اجازت سے کسی دوسرے کو بیچنا یہ سائل اور اس کے درمیان قرض کا معاملہ ہوا، لہذا مذکور صورت میں سائل کے مطالبہ پر عبدالغفار کے ذمہ اسی مقدار میں سریا یا اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت دینا لازم ہوگا، عبدالغفار کا سریا دیتے وقت موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے سائل سے اضافی رقم کا مطالبہ درست نہیں، جس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار ؛ ثم التسليم يكون بالتخلية على وجه يتمكن من القبض بلا مانع ولا حائل. وشرط في الأجناس شرطا ثالثا وهو أن يقول: خليت بينك وبين المبيع فلو لم يقله أو كان بعيدا لم يصر قابضا والناس عنه غافلون، فإنهم يشترون قرية ويقرون بالتسليم والقبض، وهو لا يصح به القبض على الصحيح اھ
وفی رد المحتار : تحت : (قوله علی وجه یتمکن من القبض) (الی قوله) طلب في شروط التخلية وحاصله: أن التخلية قبض حكما لو مع القدرة عليه بلا كلفة لكن ذلك يختلف بحسب حال المبيع، ففي نحو حنطة في بيت مثلا فدفع المفتاح إذا أمكنه الفتح بلا كلفة قبض، وفي نحو دار فالقدرة على إغلاقها قبض (الی قوله) (قوله: بلا مانع) بأن يكون مفرزا غير مشغول بحق غيره، فلو كان المبيع شاغلا كالحنطة في جوالق البائع لم يمنعه بحر (الی قوله) (قوله: ولا حائل) بأن يكون في حضرته. اهـ. ح وقد علمت بيانه (قوله ان یقول خلیت الخ) الظاہر ان المراد به الاذن بالقبض لا خصوص لفظ التخلیۃ لما فی البحر ولو قال البائع للمشتری بعد البیع: خذ لا یکون قبضا ولو قال خذہ یکون تخلیۃ اذا کان یصل الی اخذہ اھ وفی الفروع المارۃ ما یدل علیه ایضاً (قوله: أو كان بعيدا) أي وإن قال: خليت إلخ كما مر والمراد بالبعيد ما لا يقدر على قبضه، بلا كلفة، ويختلف باختلاف المبيع كما قررناه ( الی قوله) والصحیح ما ذکر فی ظاھر الروایۃ لانه اذا کان قریبا یتصور فیه القبض الحقیقی فی الحال فتقام التخلیۃ مقام القبض اھ (کتاب البیوع ، ج: 4 ، ص: 561 ، ط: سعید)۔
وفی الدر المختار : و هما ركنه ، وشرطه اهلية المتعاقدين الخ
وفي رد المحتار : تحت : (قوله وشرطه اهلية المتعاقدين ) أي بكونها عاقلين (الى قوله ) واما الثالث، وهو شرائط الصحة فخمسة وعشرون : منها عامة ومنها خاصة ( الى قوله) والخاصة معلومة الاجل في البيع المؤجل ثمنه والقبض في بيع المشترى المنقول، وفى الدين (الى قوله) ( قوله وحكمه ثبوت الملك) أي في البدلين لكل منهما في بدل، وهذا حكمه الاصلى والتابع وجوب تسليم المبيع والثمن الخ (كتاب البیوع ، ج: 4، ص: 504 ، ط: سعيد)ـ
وفى الهندية : ومنہا القبض في بيع المشترى المنقول (الی قوله) واما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشترى وفى الثمن للبائع اذا كان البيع باتا اھ (کتاب البیوع ، ج: 3 ، ص: 3 ، ط: ماجدیۃ)ـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72752کی تصدیق کریں
0     559
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات