خرید و فروخت

ادھار پر مال زیادہ قمیت کے ساتھ فروخت کرنا

فتوی نمبر :
73046
| تاریخ :
2024-05-09
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار پر مال زیادہ قمیت کے ساتھ فروخت کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ا س مسئلہ کے بارے میں کہ لاہور ڈیفینس ایک ہاؤسنگ ادارہ ہے، ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واٹر میٹر نصب کیے ہیں، اس کی قیمت فی گھر وصول کر رہے ہیں، نقد پر 50000 روپے اور ادھار پر 66000 روپے ماہانہ اقساط کے ذریعہ وصول کر رہے ہیں۔ ادھار کا ریٹ زیادہ لگانا کیا سود ہے؟ گذارش ہے کہ نقد و ادھار کے ریٹ کا فرق پورے ملک کی مارکیٹوں میں رائج ہے۔ وضاحت فرما دیں،شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں، البتہ اتنی بات ذہن نشین رہے کہ نقد خریداری کے مقابلہ میں ادھار زیادہ قیمت پر کوئی چیز فروخت کرنا چند شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1. مجلسِ عقد میں طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا
2. ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے
3. یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہونگی
4. کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو،
چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے نقد کے مقابلہ میں قسطوں پر زیادہ قیمت میں فروخت کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا الآیۃ (آیتـ 275 سورۃ البقرۃ)
وفی الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع الخ (کتاب البیوع ج 4 صـ 531ط: سعید)-
وفی فقہ البیوع: وکما یجوز ضرب الأجل لأداء الثمن دفعۃً واحدۃً ، کذلک یجوز ان یکون اداء الثمن بأقساط، بشرط أن تکون آجل الأقساط ومبالغھا معینۃ عند العقد ، وقد یسمی " البیع بالتقسیط" الخ (المبحث الخامس ج 1 صـ 539 ط: معارف القرآن)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73046کی تصدیق کریں
0     573
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات