السلام علیکم!
آج کل جو ہاؤسنگ سوسائٹیز لانچ ہو رہی ہیں وہ ابتدا میں جو پلاٹ کی قیمت بتاتی ہیں اس میں ڈیویلپمنٹ چارجز شامل نہیں ہوتے۔ ڈیویلپمنٹ چارجز کا تعین عموما سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔پلاٹ خریدتے وقت خریدار کو یہ علم تو ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ بعد اس نے اس پلاٹ کی قیمت میں ساتھ میں اضافی ڈویلپمنٹ چارجز بھی دینے ہیں لیکن یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ ڈیویلپمنٹ چارجز کتنے ہوں گے۔ میں نے سنا ہے کہ ایسی بیع جائز نہیں جس میں شے کو خریدتے ہوئے اس کی قیمت کا تعین نہ ہو۔ کیا کسی سوسائٹی سے ایسا پلاٹ خریدنا درست ہے جس میں ڈویلپمنٹ چارجز کے بارے میں پتہ نہ ہو کہ وہ آپ کو کتنے ادا کرنے پڑیں گے؟ جزاک اللہ
واضح رہے کہ ڈیویلپمنٹ چارجزچونکہ زمین کی قیمت کا حصہ نہیں ہوتے بلکہ وہ سوسائٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیگرسہولیات و منافع (جیسے بجلی، پانی، سڑکیں، نکاسی وغیرہ) کے اضافی واجبات ہوتے ہیں، اس لیے اس کی وجہ سے بیع میں قیمتِ زمین کا مجہول ہونا لازم نہیں آتا۔اورنہ ہی اس کی وجہ سے شرعایہ معاملہ فاسدہوگا،البتہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے معاہدات میں ڈیویلپمنٹ چارجز کی کم از کم مقدار یا ان کی عرفی اوسط مقدار درج کرلیا کریں، تاکہ خریدار غیر یقینی صورتِ حال کا شکار نہ ہو اور بعد میں کسی قسم کا نزاع یا فریقین میں اختلاف پیدا ہونے سے بھی بچاجاسکے ۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1