ہدیہ

بھائی کا ذاتی جائیداد میں بہنوں کو حصہ دینا

فتوی نمبر :
73499
| تاریخ :
2024-05-29
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

بھائی کا ذاتی جائیداد میں بہنوں کو حصہ دینا

جناب مفتی صاحب !عبد اللہ کے سات بیٹے ،ایک بیٹی اور پانچ بہنیں ہیں ، عبد اللہ کی اپنی ایک ذاتی جگہ ہے ،پانچ بہنوں میں سے ایک کا انتقال ہو گیا ہے ،سات بیٹوں کے حصہ میں کیا آئے گا اور ایک بیٹی کے حصہ میں کیا آئے گا ،اور بہنوں کا اس میں حصہ ہے یا نہیں ؟اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
نوٹ:سائل نے وضاحت میں بتایا کہ گھر والد صاحب نے ذاتی کمائی سے خریدا تھا ، اس میں ترکہ وغیرہ کی رقم شامل نہیں ہے ، اب والد صاحب اپنی مرضی سے گھر میں سے حصہ اپنی بہنوں کو دینا چاہتے ہیں ،لہذا رہنمائی فرمائیں کہ والد صاحب بہنوں کو کتنا حصہ دے سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق اگر مذکور گھر سائل کے والد کی ذاتی ملکیت ہو ، مرحوم دادا دادی کا ترکہ نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے والد کی حیات میں مذکور گھر کے اندر نہ سائل کے بہن بھائیوں کا حصہ ہےاور نہ ہی پھوپھیوں کا حصہ ہے، لہذا ان میں سے کسی کو بھی مذکور گھر میں حصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل نہیں ، البتہ اگر سائل کا والد اپنی خوشی ورضامندی سے مذکور گھر میں سے اپنی بہنوں کو جو کچھ دینا چاہتا ہے وہ دے سکتا ہے ، اس کے بعد جو بچے اس میں اپنی اور اپنی بیوی کی بقیہ زندگی کے لئے تھوڑا بہت رکھ کر باقی مال و جائیداد اپنی اولاد بیٹی اور بیٹوں میں برابر تقسیم کر دے اور بہنوں اور اولاد کو ان کے حصوں پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے ،تاکہ یہ ہبہ شرعاً بھی تام اور درست ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: ومن أراد التصدق بماله كله وهو يعلم من نفسه حسن التوكل والصبر عن المسألة فله ذلك وإلا فلا يجوز الخ (ج 2 ص 357)۔
وفی الھندیۃ: ومنھا (من شرائط الھبۃ) ان یکون الموھوب مقبوضا حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ (ج 4 ص 374)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73499کی تصدیق کریں
0     1059
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات