السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر نے غصے میں مجھے کہا کہ اگر تم نے میری اجازت کے بغیر ایک قدم بھی گھر سے باہر رکھا تو تمہیں میری طرف سے طلاق ہے تمہیں طلاق ہے تمہیں طلاق ہے تمہیں طلاق ہے اس نے اس طرح چار دفعہ کہا اور کافی دنوں بعد تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد بیوی اچانک گھر سے باہر گئی چھوٹی بچی کو پکڑنے کے لیے اور شوہر سے پوچھے بغیر تو کیا طلاق واقع ہو گئی ؟شوہر سے اس کے بہن بھائیوں نے کہا کہ آپ اپنی بات واپس لے لو اپنا بیان واپس لے لو، لیکن اس نے کہا کہ نہیں میں نے ایسا نہیں کرنا میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔
سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو صورتِ مسئولہ میں سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والےتعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے جبکہ سائلہ ایامِ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
وفی بدائع الصنائع: إن قدم الشرط أو إما إن أخر، فإن قدم فهو على أربعة أوجه أما إن قال إن دخلت الدار فأنت طالق أو قال إن دخلت الدار أنت طالق أو قال إن دخلت الدار وأنت طالق أو قال وإن دخلت الدار أنت طالق(إلی قولہ) فالجواب ما ذكره محمد أنها تطلق في القضاء الخ (کتاب الأیمان ج3 صـ24 ط: سعید)
وفیہ ایضاً: إذا لم يذكر الواو ولا الفاء بأن قال: إن دخلت الدار فأنت طالق طالق طالق، فإن تزوج بها ودخلت الدار ولم تكن دخلت قبل ذلك الدار نزل المعلق، وإن كانت مدخولا بها يتعلق الأول بالشرط وتقع الثانية والثالثة في الحال الخ (کتاب الطلاق ج3 صـ140 ط: سعید)
و فی الھدایۃ: وإن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ أو ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا (إلی قولہ) ویزاد علی النص بالحدیث المشھور و ھو قولہ علیہ السلام لا تحل للأول حتی تذوق عُسیلۃ الآخر الخ (کتاب الطلاق ج 2صـ409 ط: قدیمی)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0