ہدیہ

اولاد کے درمیان زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
76771
| تاریخ :
2024-07-22
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

اولاد کے درمیان زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب! گزارش ہے کہ میں محمد ابراہیم ولد محمد اپنی زندگی میں اپنے بچوں میں وراثت تقسیم کرنا چاہتا ہوں ، میرے پانچ بچے ہیں ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ، میرا کل اثاثہ ہے، ایک گھر ، 120 گز کا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہے اور نقد ایک کروڑ بائیس لاکھ ہے، کل رقم دو کروڑ بیاسی لاکھ ہے ۔
وراثت کی تقسیم :


  • 1. بیٹے کو ایک فلیٹ 6000000 RS

  • 2. بیٹے کو ایک فلیٹ 6000000 RS

  • 3. بیٹی کو کیش 3000000 RS

  • 4. بیٹی کو کیش 3000000 RS

  • 5. بیٹی کو کیش3000000 RS

  • 6. بیوی کو کیش 3025000 RS

  • 7. بیٹے کو گفٹ 2000000 RS

  • 8. بیٹے کو گفٹ2000000 RS

  • جبکہ بیلنس رقم ایک لاکھ پچھتر ہزار اپنے پاس رکھی ہے -

    الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

    واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سےقبل اپنے تمام ذاتی مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ جس طرح چاہے اس میں جائز تصرف کر سکتا ہے، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان مال و جائیداد تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں ، اور نہ ہی کسی بیٹے یا بیٹی کو اس میں حصہ داری کے مطالبے کا حق حاصل ہے، لہذا سائل کے ذمہ بھی اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کرنا لازم نہیں، البتہ اگر سائل اپنی مرضی سے اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو اسے اس کا اختیار ہے اور یہ تقسیمِِ ترکہ نہیں، بلکہ ہبہ (گفٹ) کہلائے گا، جس کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ سائل اپنی اور بیوی کی بقیہ زندگی کے لئے محتاط اندازے کے مطابق جو کچھ رکھنا چاہے، وہ رکھ کر بقیہ مال وجائیداد اپنی تمام اولاد کے درمیان برابر تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کے حصہ پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے ، تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعاً بھی درست اور تام ہوجائے، محض کاغذات میں نام کردینا یا زبانی کلامی دینا کافی نہیں ، پھر بہتر اور افضل یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاء میں سب کو برابر اور یکساں رکھے، کسی کو کم ،کسی کو زیادہ نہ دے کہ سب ہی اس کی ا ولاد ہیں، تاہم اگر وہ اپنی اولاد میں سے کسی کو اس کی خدمت گزاری، محتاجی یا دینداری وغیرہ کی وجہ سے دوسروں کے مقابلہ میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو شرعاً اس کی بھی اجازت ہے، مگر بلا وجہ کسی وارث کو اپنی جائیداد سے بالکلیہ محروم نہ کرے کہ یہ گناہ ہے۔

    مأخَذُ الفَتوی

    کما قال اللہ تعالی: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ الآیۃ (آیتـ 90 سوارۃ النحل)-
    و فی بدائع الصنائع: وینبغی للرجل أن یعدل بین أولادہ فی النحلی لقولہ سبحانہ وتعالی "إن االلہ یأمر بالعدل والإحسان (إلی قالہ) ولأن فی التسویۃ تألیف القلوب والتفضیل یورث الوحشۃ بینھم فکانت التسویہ بینھم أولی ولو نحل بعضاً وحرم بعضاً جاز من طریق الحکم لأنہ تصرف فی خالص ملکہ لاحق لأحد فیہ الخ (کتاب الھبۃ فصل واما الشرائط بانواع ج6 صـ 127 ط: سعید)-
    وفی الدر المختار: (وتتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (ولو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ) والاصل ان الموھوب ان مشغولا بملک الواھب منع تمامھا وان شاغلا لا الخ(کتاب الھبۃ ج6 ـ 691-690 ط: سعید)-
    وفیہ ایضاً: وھو المیراث وسمی فرائض لأن اللہ تعالی قسمہ بنفسہ وأوضحہ (إلی قولہ) وقیل لتعلقہ بالموت الخ (کتاب الفرائض ج6 صـ 757 ط: سعید)
    وفی خلاصۃ الفتاوٰی: رجل لہ ابن وبنت اراد أن یھب لھما شیئا فالأفضل ان یجعل للذکر مثل حظ الأنثیین عند محمد رحمہ اللہ الخ (کتاب الھبۃ الجنس الثانی ج 4 صـ 400 ط: رشیدیہ)-

    واللہ تعالی اعلم بالصواب
    محمد کریم یعقوب عُفی عنه
    دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
    فتوی نمبر 76771کی تصدیق کریں
    0     633
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات