ہدیہ

زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیم کردہ جائیداد کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
77033
| تاریخ :
2024-08-01
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیم کردہ جائیداد کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد مرحوم شیر علی نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی بیوی سے ہم چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں، ہماری والدہ کے انتقال کے بعد والد صاحب نے دوسری شادی کی، دوسری بیوی سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔
ہمارے والد صاحب نے اپنی زندگی میں ایک مکان نو(9)،نو (9) مرلے دونوں بیویوں کی اولاد کے درمیان تقسیم کرکے ہر ایک فریق کو باقاعدہ قبضہ دیدیا تھا، اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی والدہ کے جو چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں ان میں سے ایک بیٹے شیرولی اور ایک بیٹی ذکیہ کا انتقال والد کی حیات میں ہی ہوگیا تھا، تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ والد صاحب نے جو نو مرلے مکان ہم تین بیٹوں(سبز علی،اکبر علی، محمد ولی) اور چار بیٹیوں (یاسمین بی بی، پروین بی بی، خبوری،بس بی بی) کو دیا تھا، کیا اس مکان میں شیر ولی اور ذکیہ کی اولاد کا حصہ بنتا ہے،؟اگر بنتا ہے تو کتنا؟ اگر نہیں بنتا تو تفصیل سے جواب تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں اگر سائل کے والد نے مذکور بیٹے اور بیٹی کے انتقال کے بعد سائل کے بقیہ بھائی بہنوں کو مذکور مکان تقسیم کرکے باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ ان کے حوالہ کردیا تھا تو وہ اس کے مالک بن گئے ہیں، لہذا اب سائل کے مرحوم بھائی اور بہن کی اولاد کا اس مکان میں کوئی حصہ نہیں، البتہ اگر تمام ورثاء اپنی رضامندی سے اپنے حصص میں سے انہیں کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المحتار : ( و تتم ) الھبۃ (بالقبض) الکامل (و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ ) ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690 ، ط : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77033کی تصدیق کریں
0     1023
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات